سونا سستا ہو گیا

کراچی میں سونے کی قیمتوں میں کمی
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی آگئی۔
سونے کی قیمتوں میں تبدیلی
’’جیو نیوز‘‘ نے آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے حوالے سے بتایا کہ آج سونے کی فی تولہ قیمت 2 ہزار روپے کی کمی کے بعد 3 لاکھ 53 ہزار روپے ہے۔ 10 گرام سونے کی قیمت 1714 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 2 ہزار 641 روپے ہے۔
عالمی بازار میں سونے کی قیمت
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاو 20 ڈالر کم ہوکر 3303 ڈالر فی اونس ہے۔