جھکنا، بک جانا یا ڈرنا کبھی نہیں سیکھا۔ 10 سال سزا عمران خان سے وفاداری کی وجہ سے دی گئی، زرتاج گل

زرتاج گل کا ردعمل
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور سابق وفاقی وزیر زرتاج گل کا انسداد دہشت گردی عدالت کی جانب سے 9 مئی کیس میں سزا سنائے جانے پر ردعمل سامنے آگیا۔
یہ بھی پڑھیں: آر ایل کے گروپ آئی ٹی ایف ماسٹرز چیمپئن شپ کا لاہور میں آغاز
شجاعت اور وفاداری
سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا میرے بابا گل شیر خان وزیر نے آج تک مجھے حرام کا نوالہ نہیں کھلایا۔ وزیر قبیلے کے ناطے بہادری میرے پختون خون میں رچی بسی ہے۔ وفاداری، جرات اور بہادری میں نے اپنے لیڈر عمران خان سے سیکھی۔ ہم نے اس وقت بھی اپنا وطن نہیں چھوڑا جب میرے ماں باپ نے میرے جوان بھائی جاوید عالم وزیر شہید کی بم دھماکے میں جلی ہوئی لاش وصول کی۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور: گھریلو ملازمہ پر مالکن کا بہیمانہ تشدد، سر کے بال کاٹ دیے
ڈیرہ غازی خان کی وفا
زرتاج گل نے مزید کہا عمران خان کے نام پر ڈیرہ غازی خان کے لوگوں نے وفا کی اور کیا خوب وفا نبھائی۔ مجھے "دھی رانی" کا لقب دیا۔ جھکنا، بک جانا یا ڈرنا میں نے کبھی نہیں سیکھا۔ مجھے دس سال کی سزا پاکستان سے محبت اور عمران خان سے وفاداری کی وجہ سے دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: پولیس کے زیر حراست ملزمان پر تشدد اور قتل کے مقدمے کی تفتیش کون کرے گا؟ لاہور ہائیکورٹ نے قانونی نکتہ طے کردیا
سیاسی چیلنجز
جو لوگ مجھے نشانِ عبرت بنانا چاہتے ہیں، وہ سمجھتے ہیں کہ اس ملک میں صرف خاندانِ شریف اور خاندانِ زرداری کی بیٹیاں ہی سیاست کر سکتی ہیں۔ یہ ان کی بہت بڑی غلط فہمی اور بھول ہے۔ میں سر اٹھا کر مقابلہ کروں گی اور اپنے لیڈر عمران خان کے ساتھ وفا نبھاؤں گی۔ اپنی سیاست، ڈیرہ غازی خان کے لوگوں اور اپنے خاندان کے وقار پر کوئی آنچ نہیں آنے دوں گی۔ انشاءاللہ، ڈیرہ غازی خان کے وڈیروں اور جاگیرداروں پر میری چادر بھاری ہوگی۔ یہ ملک میرا ہے، سیاست میری ہے اور یہ میدان بھی میرا ہے، انشاءاللہ۔ عمران خان زندہ باد، پاکستان زندہ باد، ڈیرہ غازی خان کے باشعور عوام زندہ باد!
جیون کی حقیقت
میرے بابا گل شیر خان وزیر نے آج تک مجھے حرام کا نوالہ نہیں کھلایا۔ وزیر قبیلے کے ناطے بہادری میرے پختون خون میں رچی بسی ہے۔ وفاداری، جرات اور بہادری میں نے اپنے لیڈر عمران خان سے سیکھی۔ ہم نے اس وقت بھی اپنا وطن نہیں چھوڑا جب میرے ماں باپ نے میرے جوان بھائی جاوید عالم وزیر شہید…
— Zartaj Gul Wazir (@zartajgulwazir) July 31, 2025