اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں 17 روپے 74 پیسے فی کلو کمی کر دی

ایل پی جی کی قیمت میں بڑی کمی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے ایل پی جی کی قیمت میں بڑی کمی کر دی اور نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی میڈیا پر پاکستانی ایف16 گرانے کی خبر میں کوئی صداقت نہیں : سیکیورٹی ذرائع
نئی قیمتوں کا اعلان
نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں 17 روپے 74 پیسے فی کلو کمی کی گئی ہے اور 11.8 کلو کا گھریلو سلنڈر 209 روپے 24 پیسے سستا کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کا سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ میں ترمیم لانے کا فیصلہ
گھریلو سلینڈر کی نئی قیمتیں
اوگرا نے بتایا کہ اگست کے لیے گھریلو سلینڈر کی قیمت 2541 روپے 36 پیسے مقرر کردی گئی ہے جبکہ جولائی میں گھریلو سلنڈر کی قیمت 2750 روپے 60 پیسے تھی۔
ایل پی جی کی فی کلو قیمت
نوٹیفکیشن کے مطابق جولائی میں ایل پی جی کی فی کلو قیمت 233 روپے مقرر تھی، جبکہ اگست کے لیے ایل پی جی کی فی کلو قیمت 215 روپے 36 پیسے مقرر کی گئی ہے۔