اسلام آباد کے بعد لاہور میں غذائی دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام

چھاپہ بکر منڈی میں

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کا ٹیموں کے ہمراہ بکر منڈی میں چھاپہ؛ 10 ہزار کلو زائد المیعاد مضر صحت گوشت برآمد۔ مقدمہ درج، 4 ملزمان گرفتار کر کے گوشت کو تلف کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: طیارے کی مگر مچھوں سے بھری دلدل میں ہنگامی لینڈنگ، 5 مسافروں نے 36 گھنٹے کیسے گزارے؟

زائد المیعاد گوشت کے حالات

ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کا کہنا ہے کہ بکر منڈی میں موجود کولڈ سٹور میں ایکسپائر گوشت سٹور کیا گیا تھا۔ کولڈ سٹور کا ٹمپریچر مقرر کردہ حد کے مطابق نہ تھا۔ گوشت کی رنگت نیلی کالی اور کولڈ سٹور میں تعفن زدہ ماحول پایا گیا، سٹور میں صفائی کے ناقص انتظامات، حشرات اور جانوروں کی بھرمار پائی گئی۔ برآمد شدہ تمام تر گوشت قانونی کارروائی کے بعد تلف کر دیا گیا۔

بیمار جانوروں کا گوشت تیار کرنا

ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے مزید بتایا کہ بیمار مردہ جانور نواحی علاقوں سے لا کر گوشت تیار کیا جا رہا تھا۔ تلف کردہ گوشت لاہور شہر کے مختلف ہوٹلز پر سپلائی ہونا تھا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...