پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد میں 5 اگست کو جلسے کی اجازت مانگ لی

اسلام آباد میں پی ٹی آئی کا جلسہ
پاکستان تحریکِ انصاف نے وفاقی دارالحکومت کے ایف نائن پارک میں 5 اگست کو جلسہ کرنے کی اجازت مانگ لی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس میں 2700 پوائنٹس کا اضافہ
اجازت کی درخواست
درخواست پارٹی کے ریجنل صدر عامر مغل اور ریجنل جنرل سیکریٹری ملک عامر کی جانب سے دی گئی ہے۔ پی ٹی آئی کی جانب سے جلسے کی اجازت کی درخواست ڈپٹی کمشنر کو جمع کروائی گئی ہے۔
مقصد
تحریکِ انصاف کا درخواست میں کہنا ہے کہ اپنے سیاسی بیانیے کو آگے بڑھانے کے لیے جلسہ کرنے کی اجازت دی جائے۔