پولیس کو راستے سے ہٹانا ہمارے لیے مسئلہ نہیں، لڑنا نہیں، بلوچستان کے مسائل حل چاہتے ہیں، حافظ نعیم الرحمان
حافظ نعیم الرحمان کا بیان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے سازشیں کرنے والا حکمران طبقہ ہے، سرمایہ داروں کے ساتھ مل کر لوٹ مار کا سلسلہ جاری ہے، طاقتور لوگ جب وسائل پر قبضہ کریں گے تو غم و غصہ تو پیدا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: سید خرم علی نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل تعینات
دھرنے کا خطاب
لاہور پریس کلب کے باہر جماعت اسلامی کے دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ لانگ مارچ میں شریک افراد کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، لانگ مارچ کے شرکا کا تمام شہروں میں شاندار استقبال ہوا۔ مختلف شہروں سے ہوتے ہوئے شرکا لاہور پہنچے ہیں، پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ بلوچ عوام کے ساتھ ہے، پورا پاکستان بلوچستان کے ساتھ ہے، جماعت اسلامی سب کے حقوق کیلئے بات کرتی ہے، ہمیں معلوم ہے پنجاب، بلوچستان کی حکومت فارم 47 والی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایئر انڈیا حادثہ: جہاز کی دیکھ بھال کی ذمہ داری ترک کمپنی کے سپرد ہونے کا بھارتی دعویٰ جھوٹا نکلا
عدل و انصاف کا نظام
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ عدل کے نظام اور انصاف کے لیے پاکستان بنایا گیا تھا، پولیس کو راستے سے ہٹانا ہمارے لیے کوئی مسئلہ نہیں تھا، ہم لڑنا نہیں چاہتے، بلوچستان کے مسائل حل کرنا چاہتے ہیں۔ اگر کمیٹی پر آج سے کام شروع نہیں ہوا تو پھر میں لانگ مارچ کا آغاز کروں گا، پھر ہم دیکھیں گے کون ہمارا راستہ روکتا ہے، سیدھے طریقے سے آج ہی مذاکرات شروع کریں، بلوچ، پشتونوں کو عزت دو، بلوچ نوجوانوں کے زخموں پر مرہم رکھنا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور: عشق میں ناکامی، لڑکے نے لڑکی اور اس کی ماں کو قتل کرکے لاشیں نہر میں بہا دیں
لاپتا نوجوانوں کی بازیابی
انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے لاپتہ نوجوانوں کے حکومت شواہد پیش کرے، لاپتا کرنا کسی صورت قابل قبول نہیں ہے، کمیشن میں لاپتا نوجوانوں کو پیش کیا جائے، اگر کوئی مجرم یا ملک دشمن ہے تو عدالتوں میں پیش کرو۔ غداری کے سرٹیفکیٹ بانٹنا چھوڑ دو اس طرح ریاستیں نہیں چلتیں، معدنیات پر پہلا حق مقامی لوگوں کا ہے، تمام لوگوں کے حقوق کا خیال رکھا جائے، بلوچستان کے نوجوانوں کو ان کے حقوق دیئے جائیں۔
یہ بھی پڑھیں: معروف دانشور، ادیب اور صحافی سرور منیر راؤ کی نئی کتاب “مدینہ منورہ تاریخ کے عین میں” شائع ہو گئی
پاک-ایران گیس پائپ لائن
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پاک، ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر عملدرآمد کیا جائے، امریکا سے ڈر کی وجہ سے ایران گیس پائپ لائن منصوبے کو مکمل نہیں کر رہے، ہمسایہ ممالک کے ساتھ بارڈر کے معاملات مذاکرات سے طے کئے جائیں۔
بلوچستان کی ترقی
انہوں نے کہا کہ بلوچستان کو پانی اور روزگار دو، اگر لوگوں کو طاقت سے ہینڈل کرو گے تو پھر بغاوتیں پھوٹتی رہیں گی، لاہور میں بلوچوں کا مقدمہ پیش ہو رہا ہے، بلوچ عوام کی جدوجہد کے ساتھ ہے، پورے پاکستان کو اس مافیا سے نجات دلائیں گے، اب عوام اکٹھے اور یہ مافیا تقسیم ہوگا۔








