سینیٹ الیکشن میں پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر صائمہ خالد کو شوکاز نوٹس

پشاور میں پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ترجمان پاکستان تحریک انصاف عدیل اقبال کا کہنا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر صائمہ خالد کو شوکاز نوٹس جاری کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں OLX کے ذریعے مبینہ اغوا اور ڈکیتی کی انوکھی واردات سامنے آگئی
مشعال یوسفزئی کی نامزدگی
پشاور سے جاری کیے گئے بیان میں ان کا کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے سینیٹ کے ضمنی انتخابات کے لیے مشعال یوسفزئی کو نامزد کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: نیب نے مالیاتی بدعنوانی کے خلاف تحقیقات میں AI ٹیکنالوجی کا استعمال شروع کردیا
صائمہ خالد کا انتخاباتی موقف
صائمہ خالد چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے کہنے کے باجود انتخابات سے دستبرار نہیں ہوئیں۔
پارٹی احکامات کی پاس داری
انہوں نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی کے احکامات کی پاسداری پوری پارٹی پر لازم ہے، خلاف ورزی پر صائمہ خالد کو شوکاز نوٹس جاری کیا جائے گا۔