فواد چودھری کسی سازش کا حصہ نہیں تھے، باقی لوگوں کا مجھے پتہ نہیں ، اہلیہ حبا فواد

حبہ فواد کا بیان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کی اہلیہ حبہ فواد کا کہنا ہے کہ فواد چودھری کسی سازش کا حصہ نہیں تھے باقی لوگوں کا مجھے نہیں پتہ۔
یہ بھی پڑھیں: پنک سالٹ کی برآمد بڑھانے کیلئے سپیشل اکنامک زونز بنائے جائیں گے: وزیر معدنیات
عدالت کا فیصلہ
میڈیا سے بات چیت کے دوران حبا فواد نے کہا ہے کہ فواد چودھری کو باعزت بری کر دیا گیا ہے، عدالت کی شکر گزار ہوں کہ آج حق کی فتح ہوئی ہے۔ ہمیں عدلیہ سے انصاف ملا ہے اور باقی مقدمات کا بھی سامنا کریں گے، فیصلہ سننے کی جرأت سب کو ہونی چاہیے، چاہے سزا ہو یا بری ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: شکارپور: دو گروپوں میں تصادم، فائرنگ کی زد میں آکر ایس ایچ او شہید
سزا یافتہ افراد کا ذکر
انہوں نے یہ بھی کہا کہ جن لوگوں کو سزائیں ہوئیں مجھے نہیں پتہ کہ ان کے وکلاء نے ان کے دفاع میں کیا کہا، یہ ملک، یہ قوم اور یہ فوج بھی ہماری ہے، ہم ان کی مخالفت کا سوچ بھی نہیں سکتے۔
عدالتی جدوجہد کا نتیجہ
حبہ فواد نے مزید کہا صرف فواد چودھری ہی نہیں بلکہ میں نے اور دونوں بیٹیوں نے بھی 9 مئی کیسز کا سامنا کیاہے، حالات کا مقابلہ کرنا آسان نہیں تھا لیکن ڈھائی سال کی عدالتی جدوجہد رنگ لے آئی اور فواد چودھری کو عدالت نے باعزت بری کیا۔
صرف فواد چودھری ہی نہیں بلکہ میں نے اور دونوں بیٹیوں نے بھی 9 مئی کیسز کا سامنا کیاہے، حالات کا مقابلہ کرنا آسان نہیں تھا لیکن ڈھائی سال کی عدالتی جدوجھد رنگ لے آئی اور فواد کو عدالت نے باعزت بری کیا۔
اللّه غفور الرحیم ہے ???? #Faisalabad pic.twitter.com/k9wZMNz4Ym— Hiba Fawad (@HibaFawadPk) July 31, 2025