تیل کے معاہدوں پر پارلیمنٹ، صوبوں اور عوام کو اعتماد میں لیا جائے، مولانا فضل الرحمان

مولانا فضل الرحمان کا بیان
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ میں بحیثیت ایک پاکستانی شہری پاکستان کی خودمختاری کے لیے شدید تشویش میں مبتلا ہوں۔ انہوں نے اس بات کو انتہائی کمزور ہوتی حکومت اور ریاست کی علامت سمجھا کہ پاکستانیوں کو تیل کے معاہدے کی اطلاع امریکی صدر ٹرمپ سے ملی اور ہندوستان کے ساتھ جنگ بندی کی اطلاع بھی۔
یہ بھی پڑھیں: اگر ملتان سلطانز کے پیسے بڑھائے تو میں۔۔’ علی ترین نے پی سی بی کو واضح پیغام پہنچا دیا
معاہدات کی حتمی حیثیت
سوشل رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ اور صوبوں کو اعتماد میں لیے بغیر اس طرح کے معاہدے ملکی مفاد کے معیار پر پورا نہیں اترسکتے، خصوصاً جب آئین کے تحت صوبوں کے طے شدہ حق کا مستقبل مخدوش ہو رہا ہو۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ان معاہدات پر فوری طور پر پارلیمنٹ، صوبوں اور عوام کو اعتماد میں لیا جائے۔
سوشل میڈیا پر پیغام
میں بحثیت ایک پاکستانی شہری پاکستان کی خودمختاری کے لیے شدید تشویش میں مبتلا ہوں اور اس بات کو انتہائ کمزور حکومت و ریاست کی علامت سمجھتا ہوں کہ ہم پاکستانیوں کو تیل کے معاہدے کی اطلاع بھی امریکی صدر ٹرمپ سے ملے اور ہندوستان کے ساتھ جنگ بندی کی اطلاع بھی۔
پارلیمنٹ اور صوبوں…— Maulana Fazl-ur-Rehman (@MoulanaOfficial) July 31, 2025