سرگودھا پریس کلب کے 17رکنی وفد کی ڈی جی پی آر غلام صغیر شاہد سے ملاقات

ملاقات کا پس منظر
لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن ) ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز پنجاب غلام صغیر شاہد نے سرگودھا پریس کلب کے 17 رکنی وفد سے ملاقات کی۔ وفد کی قیادت صدر عبدالحنان چوہدری نے کی، جبکہ سیکرٹری جنرل شیخ محمد رضوان بھی اس موقع پر موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں: رائیونڈ سے 2 سال قبل اغوا ہونے والی 13 سالہ بچی کراچی سے بازیاب
صحافیوں کی ضروریات اور تربیتی کورسز
وفد نے ڈائریکٹر جنرل کو سرگودھا کے صحافیوں کی ضروریات کے بارے میں آگاہ کیا۔ اس دوران صحافیوں کے لئے تربیتی کورسز منعقد کرنے بالخصوص انہیں ڈیجیٹل میڈیا کے مؤثر اور ذمہ دارانہ استعمال کے بارے میں تربیت فراہم کرنے کے موضوع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: چائنہ چوک: پی ٹی آئی مظاہرین کے خلاف آپریشن کا فیصلہ، کارکنان اب بھی موجود
کارڈز کے اجرا میں شفافیت
ڈائریکٹر جنرل نے وفد کو بتایا کہ ایکریڈیٹیشن کارڈز کے اجرا میں شفافیت کو یقینی بنایا گیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کارڈ حاصل کرنے والے تمام صحافیوں کا ڈیٹا ڈی جی پی آر کی ویب سائٹ پر مہیا کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض حسین اور دیگر کے حکومتی معاملات طے پا گئے، عبداللہ گل کا دعویٰ، عمر چیمہ کا بھی تبصرہ آگیا
مسائل کا حل
ڈائریکٹر جنرل نے وفد کے مسائل کو تسلی سے سنا اور ان کے حل کے لیے تعاون کا یقین دلایا۔
اخبارات کے ڈیکلریشن کی منسوخی
انہوں نے کہا کہ ڈمی اخبارات کے خاتمے کے لئے ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں، اور اب تک 6 ہزار سے زائد اخبارات کے ڈیکلریشن منسوخ کروانے کے لئے متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کو مراسلے جاری کیے جا چکے ہیں۔