ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ آفات سے بروقت خبردار کرنے اور دیگر شعبوں میں گیم چینجر ثابت ہوگا:وزیراعلیٰ مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب کی خوشی کا اظہار

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان کے ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کی لانچنگ پر مسرت کا اظہار کیا ہے اور پاکستان کے جدید ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کی کامیاب لانچنگ پر قوم کو مبارکباد دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہمسایہ ملک افغانستان میں زلزلہ

وزارت اور سائنسدانوں کا خراج تحسین

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے وزیر اعظم شہباز شریف اور سیٹلائٹ پروگرام سے وابستہ تمام سائنسدانوں، انجینئرز اور ماہرین کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کی کامیاب لانچنگ پر چین کے تعاون پر بھی شکریہ ادا کیا ہے۔

سیٹلائٹ کا اہم کردار

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ قومی خودمختاری، سائنسی ترقی اور ماحولیاتی تحفظ کی جانب ایک انقلابی قدم ہے۔ ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ آفات سے بروقت خبردار کرنے اور دیگر اہم شعبوں میں ایک گیم چینجر ثابت ہوگا۔ گلیشیئرز کے پگھلاؤ، جنگلات کی کٹائی، اور قدرتی وسائل کی نگرانی جیسے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے یہ سیٹلائٹ ایک مؤثر ہتھیار ہے۔ سیٹلائٹ ڈیٹا کو زرعی پالیسی، ماحولیاتی اقدامات، اور شہری منصوبہ بندی میں بروئے کار لائیں گے۔ چین پاکستان کا قابلِ اعتماد شراکت دار ہے جو ہر شعبے میں ہماری ترقی کا ساتھ دے رہا ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...