وزیراعلیٰ پنجاب کا طوفانی بارشوں کے باعث قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

وزیراعلیٰ پنجاب کا افسوسناک بیان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے طوفانی بارشوں کے باعث قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: یہ بدصورتی اور نحوست کی علامت ہے، مشی خان کا لابوبو گڑیا پر سخت ردعمل
مدت کا بیان
وزیراعلیٰ مریم نواز نے گجرات میں برساتی پانی میں ڈوبنے سے 4 بچوں کے جاں بحق ہونے اور حسن ابدال میں گاڑی سیلابی ریلے کی زد میں آنے سے 4 خواتین کے جاں بحق ہونے پر گہرے رنج اور دکھ کا اظہار کیا ہے۔
ہمدردی اور اپیل
وزیراعلیٰ مریم نواز نے سوگوار خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے والدین سے اپیل کی ہے کہ بچوں کو سیلابی پانی میں نہانے سے منع کریں۔