چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورۂ مصر، صدر السیسی، وزیرِ دفاع اور کمانڈر اِن چیف سے ملاقاتیں
جنرل ساحر شمشاد مرزا کا مصر سرکاری دورہ
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا مصر کے سرکاری دورہ پر قاہرہ پہنچ گئے جہاں انھوں نے تیسرے دفاعی و سیکیورٹی مذاکرات میں شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: لالچ انسان کو مروا دیتا ہے، سانچ کو آنچ نہیں، جنہوں نے کام کرنا ہوتا ہے وہ ہر حالت میں کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، ارادہ ہو راستہ نکل ہی آتا ہے
ملاقاتیں اور مذاکرات
مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا نے مصری صدر عبدالفتاح السیسی، وزیرِ دفاع اور کمانڈر اِن چیف سے ملاقاتیں کی۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور پولیس کی حراست میں ڈکیتی کا ملزم ہلاک
دو طرفہ دفاعی تعاون

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا نے چیئرمین و ایم ڈی سوئز کینال اتھارٹی ایڈمرل اسامہ منیر محمد ربیع سے بھی ملاقات کی۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے جامعہ الازہر کے عظیم امام پروفیسر ڈاکٹر احمد محمد احمد الطیب سے بھی ملاقات کی۔ ان ملاقاتوں میں دو طرفہ دفاعی تعاون، سیکیورٹی، انسداد دہشت گردی اور موجودہ علاقائی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: آئی ایف سی کا ریکوڈک منصوبے میں مزید 400 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان
تربیت اور مشترکہ مشقیں

آئی ایس پی آر کے مطابق فریقین نے تربیت اور مشترکہ مشقوں میں دلچسپی کا اظہار کیا، جبکہ دفاعی شعبوں میں دوطرفہ تعاون اور موجودہ فوجی روابط کو مزید وسعت دینے میں بھی دلچسپی کا اظہار کیا گیا۔ جنرل ساحر شمشاد مرزا کی جامعہ الازہر کے امام سے گفتگو میں مذہبی رواداری کی اہمیت پر زور دیا گیا۔
پاک افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف

آئی ایس پی آر کے مطابق مصری قیادت نے پاک افواج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا، مصری قیادت نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں کو خراج تحسین کیا۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کو مصری وزارتِ دفاع آمد پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔








