ڈونلڈ ٹرمپ نے روس کو یوکرین سے جنگ ختم کرنے کے لیے 8 اگست کی ڈیڈ لائن دے دی
امریکی صدر کی نئی ڈیڈلائن
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس کو یوکرین سے جنگ ختم کرنے کے لیے 8 اگست کی ڈیڈلائن دے دی۔
یہ بھی پڑھیں: 4 ماہ کے دوران ایک ارب 72 کروڑ کی بیرونی امداد ملی ، اقتصادی امور ڈویژن
جنگ بندی کی پہلی ڈیڈلائن
صدر ٹرمپ نے رواں ماہ 14 جولائی کو روس کو جنگ بندی کے لیے 50 دنوں کی ڈیڈلائن دی تھی۔ تاہم اب ان کا کہنا ہے کہ وہ اس دورانیے میں تبدیلی کرنے جارہے ہیں۔ اب روس کے پاس یوکرین سے جنگ ختم کرنے کے لیے صرف 8 اگست تک کا وقت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہنی ٹریپ کے ذریعے شہریوں کو لوٹنے والا جوڑا گرفتار
روسی اقدامات پر انتباہ
امریکی صدر نے جنگ بندی کے لیے سنجیدہ اقدامات نہ کرنے کی صورت میں روس پر اضافی ٹیرف عائد کرنے سے خبردار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ممتاز شاعر شعیب بن عزیز کی 75 ویں سالگرہ کی تقریب، اہم شخصیات کی شرکت
اقوام متحدہ کی جانب سے CALL
ادھر اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں امریکی مندوب نے بیان دیا کہ روس اور یوکرین کو جنگ بندی اور پائیدار امن کے لیے بات چیت کرنی ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ اب وقت آگیا ہے کہ روس اور یوکرین کے مابین معاہدہ کیا جائے۔
امریکا کی آمادگی
ان کا کہنا تھا کہ امن کے لیے امریکا اضافی اقدامات کرنے پر بھی تیار ہے۔








