ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
موسمیاتی پیشگوئی کا خلاصہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا امکان
بارش کی متوقع جگہیں
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی بلوچستان، کشمیر اور خیبر پختونخوا میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: New Petition Filed Against Proposed Constitutional Amendments in Supreme Court
دیگر علاقوں کی صورتحال
ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم گرم اورشدید حبس برقرار رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ کراچی میں معمول سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے، تیز سمندری ہواؤں کے ساتھ ہلکی بوندا باندی و بارش کا بھی امکان ہے۔ راولپنڈی اسلام آباد میں بھی بارش ہونے کی توقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جنوبی وزیرستان کے 12 شہداء نے اپنے لہو سے امن کی قیمت ادا کی، قوم سلام پیش کرتی ہے: وزیر اعلیٰ مریم نواز
خصوصی پیشنگوئی
تھرپارکر، عمرکوٹ، میرپور خاص، ٹھٹھہ، سجاول، بدین میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے، لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے جبکہ بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔
پچھلے 24 گھنٹوں کا جائزہ
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا، بالائی اور وسطی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔








