امریکا نے پاکستانی برآمدات پر ۱۹ فیصد، بھارت پر ۲۵ فیصد ٹیرف عائد کردیا۔
امریکا کا پاکستانی برآمدات پر ٹیرف
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکا نے پاکستانی برآمدات پر 19 فیصد ٹیرف عائد کردیا ہے، جبکہ بھارت پر 25 فیصد ٹیرف لگایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بابو سرسیلاب میں لاپتہ ڈاکٹر سعد کے بیٹے کی لاش مل گئی
امریکی صدر کا ایگزیکٹو آرڈر
امریکی صدر نے مختلف ممالک پر ٹیرف سے متعلق ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے ہیں۔ امریکا نے کینیڈا پر ٹیرف 25 فیصد سے بڑھا کر 35 فیصد کردیا ہے۔ جبکہ بھارت پر 25 فیصد، بنگلہ دیش پر 20 فیصد، ترکیہ اور اسرائیل پر 15 فیصد ٹیرف لگایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چیف منسٹر پنجاب نے پوچھا کہ بار ایسوسی ایشنز میں مسلم لیگ کیوں ہار رہی ہے؟ خواجہ محمد شریف نے کہا، ”اس سوال کا جواب سچے مسلم لیگی ہی دے سکتے ہیں“۔
مزید ممالک پر عائد ٹیرف
ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق جنوبی افریقہ پر 30 فیصد، ویتنام پر 20 فیصد، وینزویلا پر 15 فیصد ٹیرف عائد کیا گیا ہے۔ سوئٹزرلینڈ پر 39 فیصد، عراق پر 35 فیصد، جاپان پر 15 فیصد ٹیرف لگایا گیا ہے، جب کہ لیبیا پر 30 فیصد اور میانمار پر 40 فیصد ٹیرف عائد کیا گیا ہے۔ نئے ٹیرف کا اطلاق آج سے ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: فسادی ٹولے نے سیکیورٹی بریفنگ میٹنگ کا بائیکاٹ کر کے ملک دشمنی کا ثبوت دیا :عظمیٰ بخاری
صدر ٹرمپ کا بیان
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ تجارتی مذاکرات، باہمی مشاورت و سفارشات اور معلومات کی بنیاد پر ٹیرف لگایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: رواں ماہ سونے کی قیمت میں غیر معمولی اضافہ ہوا
چین اور بھارت کے ساتھ اختلافات
سینئر امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ٹیرف سے متعلق چین کے بارے میں کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔ بھارت کے ساتھ اختلافات راتوں رات حل نہیں ہوسکتے، اور بھارت کے ساتھ برکس اور روس پر جغرافیائی سیاسی اختلافات بھی شامل ہیں۔
پاکستان اور امریکا کا تجارتی معاہدہ
یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اور امریکا کے مابین تجارتی معاہدہ کامیابی سے طے پایا تھا، جس کا اعلان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹرتھ سوشل پر اپنی پوسٹ کے ذریعے کیا تھا۔ اس معاہدے کا مقصد دو طرفہ تجارت کا فروغ، منڈی تک رسائی کو بڑھانا، سرمایہ کاری کو راغب کرنا اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا ہے۔








