دورہ ویسٹ انڈیز: قومی ٹیم کا فاتحانہ آغاز، کالی آندھی کو پہلے ٹی 20 میں شکست

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو شکست دی

لاڈر ہل(ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ٹی 20 میں 14 رنز سے شکست دیکر سیریز کا فاتحانہ آغاز کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں: ثنا یوسف قتل کیس، ملزم سے کتنے پیسے برآمد ہوئے؟ تہلکہ خیز انکشاف

میچ کا خلاصہ

پاکستان کے 179 رنز کے ہدف کے جواب میں ویسٹ ایڈیز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بنا سکی۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت سے کشیدگی کے باوجود سکھ یاتریوں کی کرتار پور آمد

پاکستان کی بیٹنگ

قبل ازیں امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر لاڈرہل میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈین کپتان شائے ہوپ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنائے، صائم ایوب 57 اور فخر زمان 28 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

حسن نواز نے 24 رنز کی انگز کھیلی جبکہ فہیم اشرف 16 اور صاحبزادہ فرحان 14 رنز بنا سکے۔ کپتان سلمان علی آغا 11 اور محمد حارث 6 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے شیمارجوزف نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ جیسن ہولڈر، عقیل حسین اور شیفرڈ نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث گروہ گرفتار

ویسٹ انڈیز کی باری

179 رنز کے ہدف کے تعاقب میں میزبان ویسٹ انڈیز کی جانب سے جانسن چارلس اور جیول اینڈریو 35، 35 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ کپتان شائے ہوپ صرف 2 رن ہی بنا سکے۔ ان کے علاوہ گدیش موتی صفر، شرفین ردرفورڈ 11، روسٹن چیز 5 اور ریموریو شیفرڈ نے 12 رنز بنائے۔

جیسن ہولڈر 30 اور شمار جوزف 21 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ جبکہ پاکستان کی طرف سے محمد نواز نے 3 اور صائم ایوب نے 2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ شاہین آفریدی اور سفیان مقیم کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

یہ بھی پڑھیں: نجی سکول نے گرمیوں کی چھٹیوں سے ہی ماہانہ فیسوں میں غیرقانونی طور پر 20 فیصد اضافہ کردیا

مین آف دی میچ

پاکستان کے جارح مزاج بیٹر صائم ایوب کو بہترین آل راؤنڈ کارکردگی کی بنا پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا ہے۔ انہوں نے 38 گیندوں پر 57 رنز کی ناقابل شکست باری کھیلی اور 20 رنز دیکر ویسٹ انڈیز کے 2 کھلاڑیوں کو واپسی کی راہ بھی دکھائی۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کو پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کے ہاتھوں شکست، نا پسندیدہ ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا

قومی ٹیم کی تفصیلات

ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹی 20 کیلئے پاکستانی ٹیم میں صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، فخر زمان، محمد حارث (وکٹ کیپر)، سلمان علی آغا (کپتان) شامل تھے۔ اس کے علاوہ حسن نواز، محمد نواز، فہیم اشرف، شاہین آفریدی، حارث رؤف اور سفیان مقیم بھی پلیئنگ الیون کا حصہ تھے۔

ویسٹ انڈیز ٹیم کی تفصیلات

میزبان ویسٹ انڈیز کی ٹیم کپتان شائے ہوپ، جانسن چارلس، جیول اینڈریو، گدیش موتی، شرفین ردرفورڈ، روسٹن چیز، ریموریو شیفرڈ، جیسن ہولڈ، عقیل حسین، جیدہ بلیڈز اور شمار جوزف پر مشتمل تھی۔

Categories: کھیل

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...