ٹرمپ کی دھمکی کے بعد بھارت نے ایف 35 طیارے خریدنے میں عدم دلچسپی ظاہر کر دی
بھارت کی امریکی لڑاکا جیٹ خریدنے میں عدم دلچسپی
نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) بھارت نے ٹیرف کے معاملے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی کے بعد ففتھ جنریشن ایف 35 اسٹیلتھ لڑاکا جیٹ خریدنے میں عدم دلچسپی ظاہر کردی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 2025 اور اس کے بعد پاکستان مزید ترقی کرے گا: آئی ایم ایف
ٹیرف کا اثر
بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے بھارتی درآمدات پر 25 فیصد ٹیرف کے اعلان کے بعد بھارتی حکومت نے امریکا کو مطلع کیا ہے کہ وہ امریکا سے ففتھ جنریشن ایف 35 اسٹیلتھ لڑاکا جیٹ خریدنے میں دلچسپی نہیں رکھتا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
دفاعی ساز و سامان کی خریداری کا مستقبل
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی حکومت امریکی صدر کو خوش کرنے کیلئے امریکا سے بعض اشیاء کی خریداری بڑھانے پر غور کر رہی ہے، تاہم اس میں ایف 35 لڑاکا طیاروں سمیت دفاعی ساز و سامان کی خریداری شامل نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: انسانی اسمگلرز نے جعلی فٹبال ٹیم بنا کر سیالکوٹ سے جاپان پہنچا دی
مودی اور ٹرمپ کی بات چیت
یہ بات قابل غور ہے کہ رواں سال کے آغاز میں نریندر مودی کے وائٹ ہاؤس دورے کے دوران صدر ٹرمپ نے بھارت کو ففتھ جنریشن کے لڑاکا طیارے فروخت کرنے کی پیشکش کی تھی، جس پر مودی نے غور کرنے کا وعدہ کیا تھا۔
بھارت کا جوابدہی کا موقف
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ بھارت ٹرمپ ٹیرف کے خلاف فوری طور پر کوئی جوابی اقدام کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے، اور نہ ہی بھارت امریکا کو ناراض کرنا چاہتا ہے۔ بھارت امریکا کے ساتھ دو طرفہ تجارتی بات چیت جاری رکھنے کا بھی خواہش مند ہے۔








