لاہور؛ 4 افراد کی خاتون کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی، واقعہ میں ملوث 2 ملزمان پولیس مقابلے میں ہلاک

خاتون کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی کا واقعہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور کے علاقے چوہنگ میں خاتون کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی میں ملوث 2 ملزمان پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا؟
پولیس کا ایکشن
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق چوہنگ میں 4 افراد کی خاتون کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔ واقعے میں ملوث دو ملزمان مبینہ پولیس مقابلے میں مارے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کو پاکستان کی تکنیکی صلاحیتوں پر حیرت ہوئی ہوگی: دفاعی تجزیہ کار مائیکل کلارک
فائرنگ کے تبادلے کی تفصیلات
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا گیا تو انہوں نے فائرنگ کردی۔ جوابی فائرنگ میں 2 ملزمان ہلاک ہو گئے جبکہ 2 فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔
پچھلے رات کا واقعہ
یاد رہے کہ گزشتہ رات چوہنگ کے قریب 4 افراد نے خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی کی تھی۔