صادق آباد: کچے کے ڈاکوؤں کا پولیس چوکی پر حملہ، 5 جوان شہید، 2 زخمی
صادق آباد میں پولیس چوکی پر حملہ
صادق آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) صادق آباد کے علاقہ ماہی چوک کے قریب پولیس چوکی پر کچے کے ڈاکوؤں نے حملہ کر دیا، حملے میں 5 ایلیٹ جوان شہید ہوگئے جبکہ 2 زخمی بھی ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: معروف نعت خواں ریحان قریشی کی گاڑی چوری ہو گئی، دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور، ملزم آزاد
حملے کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ درجنوں ڈاکوؤں نے رات گئے پولیس پوسٹ پر حملہ کیا۔ ڈاکوؤں کے حملے کی اطلاع پر ڈی پی او عرفان علی سموں پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔ مقابلے میں ایک ڈاکو بھی مارا گیا، ڈاکوؤں کی جانب سے چوکی پر راکٹ لانچر بھی داغے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: ڈکیتی مزاحمت پر شہری قتل، مشتعل ہجوم نے ڈاکو کو تشدد کر کے زندہ جلا ڈالا
شہدا کی معلومات
ترجمان پولیس کے مطابق شہدا میں محمد عرفان، محمد سلیم، خلیل احمد، غضنفر عباس، نخیل حسین شامل ہیں۔ شہید اہلکار 6 ماہ سے کچے میں ڈیوٹی سرانجام دے رہے تھے، شہدا کی مکمل اعزاز کے ساتھ تدفین کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: یو اے ای: غیر قانونی مقیم افراد کو ملازمت یا رہائش دینے پر بھاری جرمانوں اور سزا کا اعلان
ڈی پی او کا بیان
ڈی پی او عرفان علی سموں نے کہا کہ ڈاکو ریاست اور قانون سے بالاتر نہیں ہوسکتے، ڈاکوؤں کو کیفر کردار تک پہنچا کر دم لیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: کینیڈا کے عام انتخابات میں انتخابی سرگرمیوں میں پاکستانی اور دیگر ایشیائی ممالک کے شہریوں کی لبرل پارٹی کی حمایت
وفاقی وزیر داخلہ کی مذمت
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے صادق آباد کے قریب پولیس چوکی پر ڈاکوؤں کے حملے کی پرزور مذمت کی اور حملے میں شہید ہونے والے 5 پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے شہید پولیس اہلکاروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت بھی کیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت میں پاکستان کے مزید کتنے سوشل میڈیا چینلز بند کردیئے گئے۔۔؟ جانیے
شہداء کی قربانی
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ شہید پولیس اہلکاروں کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔ پولیس جوانوں نے تاریکی میں بزدلانہ حملہ کرنے والے ڈاکوؤں کا جوانمردی سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا، پولیس اہلکاروں نے فرض کی راہ میں جانیں نچھاور کر کے شہادت کا اعلیٰ مرتبہ پایا۔
قوم کی یادیں
وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف برسر پیکار پولیس اہلکاروں کی عظیم قربانی کو قوم ہمیشہ یاد رکھے گی، شہید پولیس جوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔








