سندھ اور بلوچستان میں گرمیوں کی چھٹیاں ختم، تعلیمی ادارے کھل گئے
گرمیوں کی تعطیلات کا اختتام
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ اور بلوچستان میں گرمیوں کی چھٹیاں ختم ہونے پر تعلیمی ادارے دوبارہ کھل گئے۔
یہ بھی پڑھیں: پی سی بی کی بڑی سرجری، 38 عہدیداروں کو نوکری سے نکال دیا گیا
تعلیمی ادارے کھل گئے
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق، صوبہ سندھ اور بلوچستان میں گرمیوں کی چھٹیاں ختم ہونے کے بعد آج سے تعلیمی ادارے کھول دیے گئے ہیں اور تدریسی عمل کا آغاز ہوگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کویت میں ڈی سیلینیشن پلانٹ پر حملے کے پیچھے اسرائیل کا ہاتھ ہے: ایران
طلبہ کی حاضری میں کمی
تاہم سکول کھلنے کے پہلے روز طلبہ کی حاضری معمول سے انتہائی کم ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اوکاڑہ میں زہریلا کھانا کھانے سے مدرسے کے متعدد طلباء کی حالت غیر
کراچی کے نجی سکولوں کا اعلان
دوسری جانب کراچی میں بیشتر نجی سکول 4 اگست سے کھلنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
تعلیمی تعطیلات کا شیڈول
واضح رہے کہ محکمہ تعلیم سندھ نے یکم جون سے 31 جولائی تک تعطیلات کا اعلان کیا تھا۔








