چکوال کے بعد راولپنڈی میں شہریوں نے ایمانداری کی نئی مثال قائم کر دی، دکاندار کے بغیر آموں کی ریڑھی کا نتیجہ 100 فیصد نکل آیا۔

چکوال میں ایمانداری کا تجربہ

چکوال (ویب ڈیسک) لوگوں کی ایمانداری کو آزمانے کیلئے چکوال میں آموں کی ریڑھی بغیر دکاندار کے لگائی گئی، ریٹ کا پوسٹر آویزاں کیا گیا اور ساتھ پیسوں کیلئے گلہ رکھ دیا گیا جس کا نتیجہ انتہائی شاندار رہا۔ اس کے بعد ایسا ہی تجربہ راولپنڈی میں کیا گیا جس کا نتیجہ دیکھ کر دکاندار بھی عش عش کر اٹھا اور شہریوں کی ایمانداری کا ثبوت دنیا کے سامنے رکھ دیا۔

یہ بھی پڑھیں: قومی ایئرلائن کی نجکاری کے لئے 4 پارٹیاں شارٹ لسٹ

راولپنڈی کا واقعہ

تفصیل کے مطابق راولپنڈی کے علاقے چک بیلی خان میں ایک ریڑھی لگائی گئی تھی جس پر لکھا گیا تھا کہ "اللہ دیکھ رہا ہے، یہاں پر دکاندار نہیں، آم 200 روپے کلو"۔ ساتھ ہی کیش باکس اور ترازو رکھا گیا۔ شام تقریباً ساڑھے 6 بجے ریڑھی کا سسٹم ختم کیا گیا اور بتایا گیا ہے کہ 6500 کے آم تھے اور ایک ہزار روپے ریڑھی کا کرایہ اور مزدوری شامل کر کے 7500 روپے کا خرچہ آیا۔ لیکن شام کو گلے سے پیسے نکالے گئے تو نتیجہ انتہائی حیران کن تھا۔ تمام آم فروخت ہوئے جن سے 7450 روپے کی آمدن ہوئی، یعنی صرف 50 روپے کمی کا سامنا رہا جو لوگوں نے خود سے آم خریدنے کے بعد گلے میں ڈالے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: لیفٹیننٹ جنرل عامر دوبارہ قطر میں سفیر نامزد

دوسری بار بھی کامیابی

ان کا کہنا تھا کہ چک بیلی خان کا نتیجہ بھی 100 فیصد آیا ہے۔ بہت سارے لوگ پہلی ویڈیو پر کمنٹس کر رہے تھے کہ یہ فکس کیا گیا پروگرام ہے، لیکن اللہ کو حاضر ناظر جان کر کہہ رہا ہوں کہ یہ حقیقت آپ کے سامنے رکھی ہے، پاکستان زندہ باد۔

ویڈیو کا لنک

@umer.jee110 پارٹ ٹو راولپنڈی #foryoupage ♬ original sound - M UMER

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...