اسلام آباد کے بعد قصور سے بھی کئی من گدھے کا گوشت برآمد
قصور میں گدھے کا گوشت برآمد
قصور(ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد کے بعد قصور کے نواحی گاؤں کوٹلی رائے ابوبکر میں گدھے کا گوشت برآمد کرلیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے زرِمبادلہ ذخائر 45ماہ بعد ایک بار پھر 21 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے
پولیس کی کارروائی
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق حساس اداروں کی نشاندہی پر مقامی پولیس موقع پر پہنچی، پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا جبکہ تین ملزمان فرار ہوگئے۔
مزید تحقیقات
پولیس نے کئی من گوشت قبضہ میں لے کر مقدمہ درج کر لیا، پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔








