افغان ڈرائیورز کے بغیر ویزہ پاکستان میں داخلے پر پابندی عائد کردی گئی۔

پاکستان میں افغان مال بردار گاڑیوں کے ڈرائیورز کی داخلے پر پابندی
کابل (ڈیلی پاکستان آن لائن) افغان مال بردار گاڑیوں کے ڈرائیورز کے بغیر ویزہ پاکستان میں داخلے پر پابندی عائد کردی گئی۔
عارضی داخلہ دستاویز کی اجازت
نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع سے دعویٰ کیا ہے کہ افغان مال بردار گاڑیوں کو 31 اگست تک عارضی داخلہ دستاویز پر آمدورفت کی اجازت ہوگی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
تجارتی گزرگاہوں پر پابندی کا آغاز
نوٹیفکیشن کے مطابق افغانستان کے ساتھ تمام تجارتی گزرگاہوں پر پابندی کا اطلاق آج سے شروع ہوچکا ہے۔
وزارت تجارت کی پچھلی مہلت
واضح رہے کہ ایک سال قبل وزارت تجارت نے افغان ڈرائیورز کو ویزہ حاصل کرنے کی مہلت دی تھی۔