سندھ میں تیل کا بڑا ذخیرہ دریافت

ٹینڈو اللہ یار میں تیل کا ذخیرہ
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ کے ضلع ٹنڈو اللہ یار میں تیل کا ذخیرہ دریافت ہوا ہے، یومیہ 275 بیرل خام تیل حاصل ہوگا۔ او جی ڈی سی نے اس اہم پیشرفت سے اسٹاک ایکسچینج کو خط بھیج کر آگاہ کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: ملک بدری کے خطرات کے باوجود بھارتی شہری آخر امریکہ جانے کا خواب کیوں دیکھتے ہیں؟
نئی دریافت کی تفصیلات
تیل و گیس کے شعبے سے اچھی خبر، نئی دریافت سامنے آئی ہے۔ او جی ڈی سی ایل کے مطابق سندھ کے ضلع ٹنڈو اللہ یار میں تیل کا ذخیرہ دریافت ہوا ہے۔ او جی ڈی سی ایل کا کہنا ہے کہ چکر ون نامی کنویں کی کھدائی 2 جون سے شروع ہوئی تھی، اور 1926 میٹر گہرائی پر تیل دریافت ہوا ہے۔
او جی ڈی سی ایل کی شراکت
او جی ڈی سی ایل اعلامیے کے مطابق کنوئیں میں او جی ڈی سی ایل کا حصہ 95 فیصد اور جی ایچ پی ایل کا 5 فیصد ہے۔ یہ زیریں رنی کوٹ میں ہائیڈرو کاربن کی 13ویں دریافت ہے۔ او جی ڈی سی ایل نے خط کے ذریعے تیل و گیس کی دریافت سے متعلق اسٹاک ایکسچینج کو آگاہ کردیا ہے۔