لاہور میں سٹیٹسن سینڈرز نے بطور نئے امریکی قونصل جنرل ذمہ داریاں سنبھال لیں، تقریب میں گورنر پنجاب کی خصوصی شرکت

امریکہ کے نئے قونصل جنرل کی ذمہ داریاں

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکہ کے لاہور میں نئے کونسل جنرل سٹیٹسن سینڈرز نے ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ اس موقع پر 31 جولائی کو قونصل خانے میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں امریکہ کے 35 ویں قونصل جنرل کو ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارک باد دی گئی اور شاندار استقبال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: 1965ء کی جنگ کے دوران قوم بالخصوص نوجوانوں کا جذبہ دیدنی تھا، 17 روزہ جنگ کے دوران کوئی چوری، ڈاکہ، قتل کی واردات نہیں ہوئی

تقریب کا انعقاد اور سکونت کا ذکر

تقریب میں سبکدوش ہونے والی قونصل جنرل کرسٹن ہاکنز کو الوداع بھی کہا گیا۔ تقریب میں اہم سرکاری حکام، کاروباری افراد، سول سوسائٹی کے ارکان اور سفارتی حلقوں سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے شرکت کی۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر مہمان خاص تھے اور دوران تقریب امریکہ اور پاکستان کے دیرینہ تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا کے خلاف آخری ٹی 20 میچ، قومی ٹیم میں بڑی تبدیلی

کرسٹن ہاکنز کا خطبہ

سبکدوش ہونے والی قونصل جنرل ہاکنز نے اظہار خیال کرتے ہوئے پنجاب کے لوگوں کی گرمجوشی کا اعتراف کیا اور کہا کہ "شاہکار تاریخ، متحرک ثقافت اور فراخدلانہ مہمان نوازی سے مالامال بھرپور صوبہ پنجاب میں امریکہ کی نمائندگی کرنا میرے لیے باعث اعزاز تھا۔"

یہ بھی پڑھیں: گوگل میپ کا استعمال، خاتون گاڑی سمیت نالے میں جا گری

نئے قونصل جنرل سٹیٹسن سینڈرز

دریں اثنا، نئے قونصل جنرل سٹیٹسن سینڈرز نے پاکستان میں اپنی واپسی پر اظہارِ مسرت کرتے ہوئے کہا کہ "قونصل جنرل جیسے اہم منصب پر خدمات انجام دینا میرے لیے اعزاز ہے اور میں پنجاب بھر میں امریکہ کے متعدد شراکت داروں کے ساتھ تعاون کو مزید گہرا کرنے کا منتظر رہوں گا۔"

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں معمولی جھگڑے پر 55 سالہ شخص کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار

سٹیٹسن سینڈرز کا پس منظر

واضح رہے کہ قونصل جنرل سینڈرز سفارتکاری کے شعبے میں بیس سال سے زائد تجربے کے حامل ہیں اور یہ پاکستان سے متعلق اُن کی تیسری تعیناتی ہے، جو امریکہ اور پاکستان کے تعلقات میں اُن کے گہرے عزم کی غماز ہے۔ قبل ازیں، وہ امریکی سفارتخانے اسلام آباد میں تعینات رہے جبکہ واشنگٹن ڈی سی میں بھی پاکستان اور وسطی ایشیا کے معاملات دیکھتے رہے ہیں۔ انہوں نے جنوبی سوڈان، افغانستان، تاجکستان، بھارت اور اسپین میں بھی خدمات انجام دی ہیں۔ محکمہ خارجہ میں شمولیت سے پہلے سینڈرز روس میں پیس کور کے رضاکار اور واشنگٹن ڈی سی میں ایک پالیسی انسٹیٹیوٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے طور پر کام کر چکے ہیں۔ سینڈرز کا تعلق کیلیفورنیا سے ہے اور انہوں نے بریڈلی یونیورسٹی اور جانز ہاپکنز یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی ہے۔

دو طرفہ تعلقات کی مضبوطی

لاہور میں منعقدہ تقریب نہ صرف امریکہ اور پاکستان کے مشترکہ اقدار کی یاد دہانی تھی، بلکہ دو طرفہ ملکی تعلقات کی مضبوطی میں لوگوں کے آپس میں روابط کی اہمیت کا بھی اظہار ہے۔ امریکی قونصل خانہ لاہور پنجاب بھر میں شراکت داری کے ذریعے باہمی افہام و تفہیم، خوشحالی اور سلامتی کے فروغ کے لیے پُرعزم ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...