چکوال کی ضلعی انتظامیہ نے سیلاب سے ہونے والے نقصانات کے ازالے کیلئے 4 ارب روپے مانگ لیئے
چکوال: حالیہ بارشوں اور سیلاب کے نقصانات
چکوال (ڈیلی پاکستان آن لائن) ضلعی انتظامیہ نے حالیہ بارشوں اور سیلاب سے ہونیوالے نقصانات کے ازالے کے لیے تقریباً 4 ارب روپے طلب کیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف نے وہ کر دکھایا جو کبھی کوئی نہ کر سکا، فیصل واوڈا
نقصانات کی رپورٹ
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق چکوال ضلعی انتظامیہ نے ایک رپورٹ تیار کی، جس میں بتایا گیا کہ سیلاب سے ہائی وے کی 60، اسمال ڈیمز کی 18 اور لوکل گورنمنٹ کی 30 اسکیمیں متاثر ہوئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ڈنمارک نے اربوں ڈالرز کا یورپی ساختہ فضائی اور میزائل نظام خریدنے کا اعلان کر دیا
متاثرہ گھروں اور دیہاتوں کی تعداد
رپورٹ کے مطابق ضلع بھر میں کل 2973 گھر متاثر ہوئے، جن میں 136 گھر مکمل تباہ ہو گئے ہیں، جبکہ 2837 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا۔ بارشوں اور سیلاب نے مجموعی طور پر 173 دیہاتوں کو بھی شدید نقصان پہنچایا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیس کا حکم نامہ جاری کر دیا
جانی نقصان اور مالی امداد
چکوال تحصیل میں 114، چوآسیدن شاہ میں 37، کلرکہار میں 16 اور تلہ گنگ کے 6 دیہاتوں میں نقصانات ہوئے۔ شدید بارشوں اور سیلاب سے 9 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوئے۔ جاں بحق اور زخمیوں کو مجموعی طور پر ایک کروڑ 15 لاکھ روپے امداد فراہم کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کپتان بن کر پہلی ہی سریز جیتنے کے بعد شاہین آفریدی کا بیان
کسانوں کو پہنچنے والا نقصان
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ سیلاب کے دوران کسانوں کے جانور بھی ہلاک یا متاثر ہوئے، اور جانوروں کی ہلاکت کے نقصان کا تخمینہ 47 لاکھ 35 ہزار روپے لگایا گیا ہے۔
فنڈز کی درخواست
ضلعی انتظامیہ نے رپورٹ کے ساتھ فنڈز کے لیے پی ڈی ایم اے اور پنجاب حکومت کو ایک مراسلہ جاری کیا ہے، جس میں انفرا اسٹرکچر کی بحالی کے لیے 3 ارب 77 کروڑ 43 لاکھ روپے جبکہ گھروں کو پہنچنے والے نقصان کے ازالے کے لیے 14 کروڑ 79 لاکھ 3 ہزار روپے فنڈز طلب کیے گئے ہیں۔








