کراچی؛ڈی ایچ اے میں فائرنگ سے زخمی سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام جاں بحق ہو گئے

سیاسی وکلاء کی گولیوں کا نشانہ
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی کے علاقے ڈی ایچ اے فیز6 میں فائرنگ سے زخمی سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام جاں بحق ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کو بارہا کہہ چکے کہ ایران کے جوہری ہتھیاروں کے حصول کے شواہد نہیں، روسی صدر
فائرنگ کا واقعہ
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق خواجہ شمس الاسلام ڈی ایچ اے فیز6 میں جنازے میں شریک تھے جہاں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ ان کو تشویشناک حالت میں کلفٹن کے ہسپتال پہنچایا گیا، جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے۔
تحقیقات کا آغاز
ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کا کہنا تھا کہ سی ویو چوک کے قریب فائرنگ سے باپ اور بیٹا زخمی ہوئے تھے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق جھگڑے کے دوران فائرنگ ہوئی، تاہم مزید تفتیش جاری ہے۔