پاکستان اور چین کی افواج حقیقی معنوں میں برادر فوجیں ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

پاک چین افواج کی دوستی
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کی افواج حقیقی معنوں میں برادر فوجیں ہیں، پاک چین شراکت داری مشترکہ سٹریٹجک مفادات کے تحفظ میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی بننے کے بعد تبادلوں اور تعیناتیوں کا پہلا نوٹیفکیشن جاری
تقریب کا پس منظر
جی ایچ کیو راولپنڈی میں پیپلز لبریشن آرمی کے یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ پاک چین سٹریٹجک تعلقات باہمی اعتماد کی عمدہ مثال ہیں۔ پاکستان اور چین کے تذویراتی تعلقات باہمی اعتماد کی عمدہ مثال ہیں، پاک چین تعلقات غیر متزلزل حمایت اور مشترکہ عزم کی عمدہ مثال ہیں، بدلتے تذویراتی ماحول کے باوجود پاک چین دوستی ہمیشہ مضبوط اور ناقابل شکست رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: صرف لڑکیوں سے دوستی کرتی ہوں، اداکارہ رومیسہ خان نے حیران کن بیان جاری کر دیا
چین کے کردار کی تعریف
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے چین کے دفاع، سیکیورٹی اور قومی تعمیر و ترقی میں پی ایل اے کے کلیدی کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان رشتہ منفرد ہے، دونوں ملکوں کے درمیان رشتہ آزمودہ اور ہر بدلتے علاقائی و عالمی چیلنج کے باوجود انتہائی مضبوط ہے۔
یہ بھی پڑھیں: توشہ خانہ ٹو کیس؛ اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی ضمانت کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا
چینی سفیر کا شکریہ
اس موقع پر چینی سفیر جیانگ زائیڈونگ نے فیلڈ مارشل کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی افواج کا کردار اہم ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ کے جج اور آئینی بینچ کے سینئر رکن جسٹس جمال مندوخیل کی والدہ کا انتقال
تذویراتی شراکت داری کی اہمیت
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق چینی سفیر نے پاک چین تذویراتی شراکت داری کے لیے بھرپور حمایت اور عزم کا اعادہ کیا۔ فیلڈ مارشل نے پاکستان اور چین کے تعلقات کی مضبوطی اور تذویراتی اہمیت پر زور دیا۔
یہ بھی پڑھیں: دہشتگرد حملے کا ردعمل:ترکیہ کی عراق اور شام میں کرد عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں پر بمباری
تقریب میں شامل افراد
آئی ایس پی آر کے مطابق دفاعی اتاشی میجر جنرل وانگ ژونگ اور چینی سفارتخانے کے افسران نے تقریب میں شرکت کی۔ تقریب میں پاکستان کی تینوں مسلح افواج کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔
خیرمقدمی کلمات
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے چینی مہمانوں کا پُرتپاک خیرمقدم کیا اور پیپلز لبریشن آرمی کو 98ویں سالگرہ پر مبارک باد پیش کی۔