سابق وزیر اعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز سے متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سالم الزعابی کی ملاقات

ملاقات کا پس منظر
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے متحدہ عرب امارات کے پاکستان میں سفیر حماد عبید ابراہیم سالم الزعابی نے ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا؟
استقبال اور خیرسگالی
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدور محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز نے یو اے ای کے سفیر کا پرتپاک اور پرخلوص استقبال کیا۔ انہوں نے یو اے ای کی دور اندیش قیادت اور عوام کے لئے اہل پنجاب کی جانب سے نیک تمناؤں اور خیرسگالی کا پیغام دیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز اناطولیہ پہنچ گئیں، ڈپلومیسی فورم 2025ء کے تحت بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کریں گی
تعاون کے نئے مواقع
ملاقات میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین تعاون کو نئی بلندیوں تک لے جانے پر اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر برادرانہ باہمی تعلقات، اقتصادی شراکت داری، تعلیم، سائنس اور پائیدار ترقی میں دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز نے صدر یواے ای شیخ محمد بن زاید النہیان کی قیادت کو خراج تحسین پیش کیا۔
یہ بھی پڑھیں: چین کے زرمبادلہ ذخائر کتنے۔۔۔؟حیران کن اعدادوشمار سامنے آ گئے
تعلیمی اور معاشی شعبوں میں تعاون
وزیراعلیٰ مریم نواز نے یو اے ای کی سائنسی ترقی، ماحول دوستی اور جدید وژن کو سراہا۔ انہوں نے متحدہ عرب امارات کے سرمایہ کاروں، اداروں اور کاروباری برادری کو پنجاب میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت بھی دی۔
یہ بھی پڑھیں: فواد چوہدری کی پی ٹی آئی میں واپسی کے حق میں نہیں ہوں، پی ٹی آئی رہنما نے اپنی رائے دے دی
دوستی اور باہمی اعتماد
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور یو اے ای کا رشتہ محض سفارتی نہیں بلکہ دلوں میں بسا بندھن ہے۔ یہ باہمی رشتہ وقت اور حالات کی آزمائشوں میں ہمیشہ سرخرو رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آج اللہ کے فضل و کرم سے کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہے: عطا تارڑ
تعلیم اور تحقیق میں وسعت
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ ہم یو اے ای کے ساتھ تعلیم، تحقیق اور ماحولیات کے میدان میں اشتراک عمل کو مزید وسعت دینے کے خواہاں ہیں۔ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان سرکاری و سفارتی پاسپورٹ ہولڈرز کے لیے ویزا فری انٹری کی اجازت قابل تحسین ہے۔
پنجاب میں ترقی کی راہیں
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں تعلیم، صحت، انفراسٹرکچر اور قابلِ تجدید توانائی کے شعبوں کو جدت کی راہ پر گامزن کر دیا گیا ہے۔ پنجاب اب بزنس فرینڈلی انوائرمنٹ کے ساتھ سرمایہ کاری کے لیے بہترین انتخاب بن چکا ہے۔