Woman Attacked with Acid and Assaulted After Refusing Friendship; Suspect Arrested

لودھراں میں خاتون کے ساتھ واقعہ
لودھراں (ویب ڈیسک) لودھراں میں دوستی سے انکار پر خاتون کو تیزاب سے جلانے اور زیادتی کی کوشش کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: گوگل کے جرمانے کی رقم پوری دنیا کی آمدن سے بھی زیادہ: ’اس قدر رقم کے لیے کوئی الفاظ نہیں‘
ملزم کی سرگرمیاں
ترجمان سیف سیٹیز کے مطابق لودھراں کی رہائشی خاتون کا کہنا ہے کہ ملزم راستے میں آتے جاتے ہوئے اسے تنگ کرتا تھا اور دوستی کرنے کو کہتا تھا۔ خاتون کے انکار پر ملزم نے دھمکیاں دیں اور بلیک میل کرنے لگا۔
یہ بھی پڑھیں: محکمہ داخلہ پنجاب کا مرکزی کمیٹی روم خالد شیر دل شہید کے نام منسوب
خاتون پر حملہ
ملزم نے گھر میں گھس کر خاتون کو تیزاب سے جلانے اور زیادتی کرنے کی کوشش کی۔
یہ بھی پڑھیں: عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں پر 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا
مدد کی درخواست
ترجمان کے مطابق خاتون کے شور مچانے پر گھر والے اکٹھا ہوئے تو ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔ خاتون نے ورچوئل ویمن سٹیشن پر کال کر کے واقعے سے آگاہ کرتے ہوئے مدد طلب کی۔
پولیس کی کارروائی
ایکسپریس نیوز کے مطابق ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن نے فوری کارروائی کرتے ہوئے پولیس کو بھیجا جس نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ خواتین کسی بھی جگہ خود کو غیر محفوظ محسوس کریں تو 15 پر کال کر کے 2 دباکر ویمن پولیس اسٹیشن سے رابطہ کریں۔