نشے کی لت میں پڑنے والے ظالم باپ نے 6ماہ کے بیٹے کا گلہ کاٹ دیا
ظالم باپ کا اپنے معصوم بچے کا قتل
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مانگا منڈی کے علاقے میں نشے کی لت میں پڑنے والے ظالم باپ نے اپنے معصوم بچے کو قتل کر دیا ۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کے خلاف یہ آپریشن اب اس وقت تک نہیں رکے گا جب تک۔۔‘‘ پاکستان نے واضح اعلان کر دیا
پولیس تحقیقات کا آغاز
پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم نشے کا عادی ہے اور اپنے اہلخانہ کے ہمراہ پیر کالونی میں رشتہ داروں کے پاس آیا ہوا تھا۔ ملزم نے بچے کو اٹھایا اور باہر لے جا کر تیز دھار آلہ سے کاٹ دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایک اور لڑکی بھارت میں اجتماعی زیادتی کا شکار
بچے کی حالت اور طبی امداد
6 ماہ کے سالار کو تشویشناک حالت میں طبی امداد کے لئے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن جانبر نہ ہو سکا۔
ملزم کی حراست
پولیس نے ملزم ناصر کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہے۔








