بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش، ایک شوگر ڈیلر لاہور اور دوسرا کراچی ایئرپورٹ پر آف لوڈ کر دیا گیا
چینی بحران کا پس منظر
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک میں چینی بحران اور قیمتوں کے حوالے سے حکومتی اقدامات اور تحقیقات جاری ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جو دل میں ہے خوشی تو آنکھ میں بھی غم کا ہے پانی۔۔۔
شوگر ڈیلرز کی پابندیاں
اس حوالے سے کارروائی کرتے ہوئے شوگر ڈیلرز اسد بٹ کو لاہور اور کراچی سے طلحہ کپور کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا۔ دونوں ڈیلرز کے نام ای سی ایل میں ہونے کی وجہ سے روکا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع نے بھارت کے بے بنیاد الزامات کو مسترد کر دیا
مسافروں کی تفصیلات
ذرائع کے مطابق، شوگر ڈیلر اسد بٹ لاہور سے ملائشیا اور طلحہ کپور کراچی سے دبئی جا رہے تھے۔ چینی ایکسپورٹ اور قلت کی وجہ بننے پر ملک بھر سے 15 سے زائد بڑے شوگر ڈیلرز اور 7 شوگر ملز مالکان کے نام ای سی ایل میں ڈالے گئے تھے۔
تحقیقات کا آغاز
ان کے خلاف چینی کا ریٹ 125 سے بڑھا کر 167 روپے کلو کرنے کی انکوائری کی جا رہی ہے۔








