پاکستان اور چین نے مل کر چاول کا نیا ہائبرڈ بیج تیار کرلیا

نیا ہائبرڈ چاول بیج کی ترقی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب یونیورسٹی اور چین کی وہان یونیورسٹی نے چاول کا نیا ہائبرڈ بیج تیار کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: خطیب جمعہ کے خطبوں میں جذبہ جہاد کو فروغ دیں: مفتی تقی عثمانی
پیداوار میں اضافہ
پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ پلانٹ بریڈنگ جینیٹکس کے چیئرمین ڈاکٹر محمد اشفاق کے مطابق چاول کی نئی قسم تیار کرلی گئی ہے، نئے بیج سے چاول کی فی ایکڑ پیداوار 3 گنا بڑھ کر 140 من فی ایکڑ ہوجائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ملزم ہلاک، 2 گرفتار
پہلا ہانگ لیان ہائبرڈ چاول
ڈاکٹر محمد اشفاق کا کہنا ہے کہ نیا ہائبرڈ چاول پاکستان میں تیار ہونے والا پہلا ہانگ لیان قسم کا ہائبرڈ چاول ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ایگری کلچرل ریسرچ کونسل نے نئے ہائبرڈ چاول کی منظوری دے دی ہے، نئے چاول کا کامیاب تجربہ پاکستان کے چاروں صوبوں کے مختلف شہروں میں کیا گیا۔
بیماریوں اور موسم کی مزاحمت
ڈاکٹر محمد اشفاق کے مطابق نیا ہائبرڈ چاول بیکٹیریائی بیماریوں اور شدید گرمی اور خطرناک کیڑوں کے خلاف مزاحمتی صلاحیت رکھتا ہے۔