گلیات میں روڈ کلیئرنس کا نظام تیز رفتار بنا دیا گیا، ’’کائٹ پراجیکٹ‘‘ کی جانب سے جدید مشینری فراہم

پشاور: روڈ کلیئرنس کا نظام مزید مؤثر بنایا گیا
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے ویژن اور محکمہ سیاحت کے سیکرٹری ڈاکٹر عبدالصمد کی ہدایات کے مطابق، گلیات میں لینڈ سلائیڈنگ اور برفباری کی صورت میں روڈ کلیئرنس کے نظام کو مزید مؤثر اور تیز رفتار بنا دیا گیا ہے۔ اب کسی بھی ہنگامی صورت حال میں ٹریفک کو دنوں یا گھنٹوں کی بجائے منٹوں میں بحال کیا جاتا ہے، تاکہ سیاحوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
یہ بھی پڑھیں: 10 ہزار بچوں کا باپ، دنیا میں سب سے بڑی جسامت، سب سے زیادہ عمر، آدم خور مگر مچھ کی 124 ویں سالگرہ
جدید مشینری کی فراہمی
گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے انجینئر ساجد محمود کے مطابق صوبائی حکومت کے محکمہ سیاحت کے ’’کائٹ پراجیکٹ‘‘ کی جانب سے گلیات کو جدید مشینری فراہم کی گئی ہے، جس کی بدولت لینڈ سلائیڈنگ یا برفباری کی صورت میں 10 دن تک بند رہنے والے روڈ کو منٹوں میں کھولا جاتا ہے۔ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ہمارا ریسپانس ٹائم 5 منٹ ہے، ہماری ٹیم 24 گھنٹے الرٹ رہتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف پاکستان کو بدنام کرنے کی عالمی سازش کا حصہ ہے: شرجیل میمن
مکمل ایمرجنسی کی تیاری
محکمہ سیاحت کے کائٹ پراجیکٹ کی فراہم کردہ مشینری کئی سال سے استعمال ہو رہی ہے، لیکن اللہ کے فضل سے کسی بڑے نقص کے بغیر ہزاروں گھنٹے کام کر چکی ہے۔ مشینری کی باقاعدہ صفائی، مینٹیننس، اور فوری مرمت کا خصوصی انتظام ہے۔ مشینری آپریٹرز کا مؤقف ہے کہ کائیٹ پراجیکٹ کی فراہم کردہ مشینری لاجواب ہے جبکہ کام کے لحاظ سے اس کا کوئی ثانی نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ورلڈ بینک نے ۱۹۵۵ میں راولپنڈی اور چکوال کی سرحد پر ڈیم بنانے کی تجویز دی لیکن آج تک نہیں بنا: عدنان حیدر
خطرناک حالات میں کامیاب آپریشن
سانحہ مری 2021 کے دوران گلیات میں 7 فٹ برف ہونے کے باوجود، ٹیم نے بغیر کسی حادثے کے تمام سیاحوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔ اللہ کے فضل سے ہماری ٹیم نے خوب محنت کر کے کامیابی کے ساتھ کلیئرنس آپریشن مکمل کیا اور کسی قسم کا حادثہ پیش نہیں آیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: Boris Johnson Reveals Biden’s Compliment on His Wife’s Beauty
دوتقسیم سرکلز اور آپریٹر کی تربیت
انہوں نے بتایا کہ گلیات میں 2 سرکلز قائم کیے گئے ہیں۔ سرکل ون نتھیا گلی میں 4 ہیوی مشینری کی گاڑیاں اور 1 ٹریکٹر جبکہ سرکل ٹو چھانگاگلی میں 3 ہیوی مشینری کی گاڑیاں اور 1 ٹریکٹر موجود ہیں۔ دونوں سرکلز میں 20 آپریٹرز اور 20 ہیلپرز ڈیوٹی پر تعینات ہیں۔ برفباری کے موسم میں ہر دوسرے کلومیٹر پر سنو ہیلپر ڈیوٹی پر موجود رہتا ہے۔
محکمہ کی مہارت پر اعتماد
آپریٹرز کا کہنا ہے کہ ہم خیبر پختونخوا حکومت بالخصوص محکمہ ثقافت سیاحت و آثارقدیمہ کے زیر انتظام کائیٹ پراجیکٹ کے انتہائی مشکور ہیں کہ اتنی بہترین مشینری فراہم کی ہے کہ ہمیں کام کرنے کے دوران کسی قسم کی دشواری اور دقت کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔ اس مشینری کی بدولت روڈ کلیئرنس آپریشن نہایت کم وقت میں مکمل ہوجاتا ہے۔