کینگرو کورٹس سے سزاؤں کی مذمت کرتے ہیں، ہائبرڈ نظام پاکستان میں اپوزیشن کا خاتمہ چاہتا ہے، مصطفیٰ نواز کھوکھر

اپوزیشن رہنما مصطفیٰ نواز کھوکھر کی مذمت
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اپوزیشن رہنما مصطفیٰ نواز کھوکھرکا کہنا ہے اپوزیشن لیڈر سینیٹ، قومی اسمبلی اور پنجاب اسمبلی سمیت درجنوں کارکنوں کو کینگرو کورٹس سے سزاؤں کی مذمت کرتے ہیں. کل کا دن ملکی سیاست کا سیاہ ترین دن تھا. ہائبرڈ نظام پاکستان میں اپوزیشن کا خاتمہ چاہتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایک گھنٹے میں 8 ملین ڈالر کمانے والے جیف بیزوس کی سالانہ تنخواہ صرف 80 ہزار ڈالر، حیران کن انکشاف
اپوزیشن کی جگہ کا خاتمہ
پاکستان میں اپوزیشن کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے، پاکستان میں اپوزیشن کے لیے کوئی جگہ حاصل کرنا مشکل بنا دیا گیا ہے، حکومت کا کانفرنس میں رکاوٹ ڈالنا آئینی و قانونی حقوق پر ضرب ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پولیس اہلکار ہسپتال کے باتھ روم میں خواتین کی نازیبا تصاویر بناتے پکڑا گیا
میڈیا سے گفتگو
تحریک تحفظ آئین پاکستان کے زیر انتظام آل پارٹیز کانفرنس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا 26ویں ترمیم کے بعد عدلیہ کی آزادی عملاً ختم ہو چکی ہے، کینگرو کورٹس صرف اور صرف مقتدرہ کی کاسہ لیسی میں مصروف ہیں، چیف جسٹس کا عہدہ محض نمائشی عہدہ ہے، عدلیہ کی آزادی کیلئے 26 ویں ترمیم کا خاتمہ کیا جائے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز کو ہیرو قرار دیتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت نے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا: صدر آزاد کشمیر
انسانی حقوق اور جمہوری نظام کی حالت
مصطفیٰ نواز کھوکھر نے ہائبرڈ نظام کے حملوں سے انسانی حقوق اور پارلیمانی جمہوری نظام بے معنی ہو چکے ہیں، عوام اور ریاست میں سماجی معاہدہ تار تار ہو چکا ہے، 1973 کے آئین، پارلیمان کی بالادستی، عدلیہ کی آزادی، خودمختار الیکشن کمیشن جیسے نکات پر نئے میثاق کی ضرورت ہے۔
عمران خان اور بشری بی بی کی قید کی مذمت
ہم عمران خان اور ان کی زوجہ بشری بی بی کی قید کی مذمت کرتے ہیں، انکی فوری رہائی اور سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیر التوا تمام مقدمات کو فوری سماعت کے لیے مقرر کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔