جن گواہوں کی بنیاد پر ہمیں سزا سنائی گئی، گزشتہ سال انہی گواہوں کو سرگودھا کی عدالت نے مسترد کر دیا تھا۔ عمر ایوب

عمر ایوب کا رد عمل
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب کا فیصل آباد عدالت کی جانب سے 9 مئی کے مقدمے میں سزا پر رد عمل سامنے آگیا ہے۔ کہتے ہیں کہ سزا سننے کے بعد بھی میرے چہرے پر مسکراہٹ ہے کیونکہ میرے ساتھ عوام کی محبت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سیالکوٹ؛سرکاری ہسپتال کے آپریشن تھیٹر سے لڑکی کی 3 دن پرانی برہنہ لاش برآمد
گواہ کی عجیب گواہی
انہوں نے کہا جس گواہ کی گواہی پر ہمیں سزا سنائی گئی وہ کہتا ہے میں عمران خان کے گھر بھیس بدل کر گیا اور ڈرائنگ روم میں ٹیبل کے نیچے چھپ گیا، میں پوچھتا ہوں وہ کیا کوئی کتا تھا بِلا تھا جو ٹیبل کے نیچے گھس گیا۔
پہلے کی فیصلے کی وضاحت
عمر ایوب نے مزید کہا جن گواہوں کی بنیاد پر فیصل آباد کی عدالت نے ہمیں سزا سنائی، گزشتہ سال انہی گواہوں کو سرگودھا کی عدالت نے جھوٹا قرار دیا اور ہمیں انہی مقدمات میں بری کیا۔ کیس میں 3 پولیس والے جھوٹے گواہ کے طور پر پیش کئے گئے۔
جس گواہ کی گواہی پر ہمیں سزا سنائی گئی وہ کہتا ہے میں عمران خان کے گھر بھیس بدل کر گیا اور ڈرائنگ روم میں ٹیبل کے نیچے چھپ گیا، میں پوچھتا ہوں وہ کیا کوئی کُتا تھا بِلا تھا جو ٹیبل کے نیچے گھس گیا؟ عمر ایوب خانpic.twitter.com/DpCNoP1Y5c
— Ehtsham Kiani (@ehtshamkiani) August 1, 2025