ہم 9 مئی کی مذمت کرتے ہیں، ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا ، چیئر مین پی ٹی آئی

بیان کی ابتدا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ہم 9 مئی کی مذمت کرتے ہیں، 9 مئی نہیں ہونا چاہیے تھا اور آئندہ بھی کبھی نہیں ہونا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف میاں نواز شریف سے ملاقات کے لئے ایون فیلڈ پہنچ گئے
عمر ایوب کی صورتحال
ان کا کہنا تھاکہ عمرایوب بڑی پارٹی کے اپوزیشن لیڈر ہیں، ان کو فون آجاتا ہے تو اس میں کوئی قباحت نہیں، چیف جسٹس کو خط ملا تھا وہ ان پٹ لینا چاہ رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ فوری سزائیں نہ ہوتی تو کچھ ہوبھی جاتا، عمرایوب آج بھی اپوزیشن لیڈر ہیں اور کل بھی ہوں گے، عمرایوب کو سزا بالکل غلط اور ناجائز ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آئی پی پیز سے مذاکرات ، ایک اور کمپنی سے معاملات طے پا گئے
انصاف کی ضرورت
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھاکہ ایسا انصاف نہیں ہوتا، انصاف ہوتا نظر آنا چاہیے۔ یہ جمہوریت اور انصاف کے ساتھ بڑی زیادتی ہوئی ہے۔ 9 مئی کی ہم مذمت کرچکے ہیں، 9 مئی نہیں ہونا چاہیے تھا اور آئندہ بھی نہ ہو۔ نومئی کی آڑ میں آپ ایک پارٹی کو سزا نہ دیں، پورے سسٹم کو ڈی ریل نہ کریں، سیاسی نظام کو ختم نہ کریں۔
یہ بھی پڑھیں: سانحہ 9 مئی کے مجرمان کے اعترافی بیانات سامنے آگئے
چیف جسٹس کے ساتھ ملاقات
جیو نیوز کے مطابق ان کا کہنا تھاکہ یہ بات درست ہے عمرایوب کو چیف جسٹس سے ملاقات کے لیے فون آیا تھا۔ عمرایوب کو چیف جسٹس سے ملاقات کا کہا گیا تھا، تاہم وہ یہاں موجود نہیں تھے۔ ملاقات کے حوالے سے ابھی اندازہ نہیں کہ کیا ہوگا۔
عمر ایوب کی خواہشات
انہوں نے کہا کہ عمر ایوب نے کوئی پیغام نہیں بھیجا، ان کی چیف جسٹس سے ملاقات کی کوئی خواہش نہیں تھی۔ چیف جسٹس کی طرف سے پیغام آیا تھا، عمرایوب کا حق تھا کہ انہوں نے خط لکھا تھا، شاید وہ اس پر کچھ جاننا چاہ رہے تھے۔ یہ کچھ بعید نہیں ہے کہ اس سے پہلے بھی چیف جسٹس ایسا کرچکے ہیں۔