سموگ سے نمٹنے کے لیے 15 اینٹی سموگ گنز پر مشتمل ڈسٹ سسپنشن سسٹم لاہور پہنچا دیا گیا

جدید ڈسٹ سسپنشن سسٹم کی تنصیب

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسموگ کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے دنیا کے پہلے جدید ڈسٹ سسپنشن سسٹم کی تنصیب شروع کر دی گئی، اینٹی اسموگ گنز کے ذریعے فضا میں پانی چھڑک کر ہوا سے آلودگی کے ذرات کو صاف کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کا سب سے زیادہ معاوضہ لینے والا کھلاڑی کون ہے؟ ویرات کوہلی یا روہت شرما نہیں بلکہ۔۔

وزیراعلیٰ کی معلومات

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ میں بتایا کہ دنیا کا پہلا جدید ڈسٹ سسپنشن سسٹم، جس میں 15 اینٹی اسموگ گنز شامل ہیں، لاہور پہنچ چکا ہے اور اس کی تنصیب کا عمل جاری ہے۔یہ جدید فوگ کینن باریک پانی چھڑک کر فضائی آلودگی کے خطرناک ذرات بشمول PM2.5 اور PM10 کو ہوا سے صاف کرتے ہیں، یہ نظام پنجاب کے ریئل ٹائم ایئر کوالٹی مانیٹرنگ نیٹ ورک اور ماحولیاتی تحفظ فورس کے ساتھ منسلک ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: سرکاری حج سکیم: درخواستوں کی وصولی منگل تک جاری رہے گی

خودکار نظام کی خصوصیات

وزیراعلیٰ نے کہا کہ آلودگی میں اضافے کی صورت میں یہ نظام خودکار طریقے سے فعال ہو جائے گا۔ سیٹلائٹ ڈیٹا، ڈرونز، کیو آر کوڈڈ کلنز اور ایئر بیسڈ ٹریکنگ کے ذریعے یہ نظام ماحولیاتی تحفظ کے میدان میں اہم پیش رفت ہے۔ عزم، ٹیکنالوجی، جدت اور شہریوں کی شرکت کے ساتھ ان شاء اللہ اسموگ کے خلاف جنگ جیتی جائے گی۔

وزیراعلیٰ کا ٹوئٹ

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...