26 آئی فون جسم پر چپکا کر سفر کرنے والی لڑکی کی اچانک موت

برازیل میں حیران کن واقعہ

برازیلا(ڈیلی پاکستان آن لائن) برازیل میں بس میں سفر کرنے والی ایک لڑکی کے پاس سے اچانک کئی موبائل فونز برآمد ہونے پر آس پاس کے لوگ حیران پریشان ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: چیف ایگزیکٹو لیسکو کی زیر صدارت اعلیٰ حکام کا اجلاس،بجلی کے بلوں کی تقسیم کے حوالے سے اہم فیصلے

حادثے کی تفصیلات

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ برازیل کی ریاست پاراناہ میں پیش آیا, جہاں 20 سالہ لڑکی سفر کے دوران اچانک طبیعت خراب ہونے کے بعد بےہوش ہوگئی۔ رپورٹس کے مطابق لڑکی کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا اور اس کو دورے پڑ رہے تھے۔ موقع پر پہنچنے والے پیرا میڈکس نے فوری طور پر طبی امداد دی تاہم 45 منٹ کی کوشش کے باوجود اسے بچایا نہ جاسکا۔ طبی عملے نے تصدیق کی کہ لڑکی کو دل کا دورہ پڑا, جس وجہ سے وہ جانبر نہ ہوسکی۔

موبائل فونز کی برآمدگی

لوگوں کو حیرانی اس وقت ہوئی جب اس لڑکی کے جسم سے چپکے ہوئے 26 آئی فونز برآمد کیے گئے۔ پولیس کے مطابق یہ آئی فونز لڑکی کے جسم پر گوند سے چپکائے گئے تھے۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور لڑکی کی موت کی اصل وجہ فرانزک رپورٹ آنے کے بعد معلوم ہو سکے گی، تاہم برآمد شدہ آئی فونز کو فیڈرل ریونیو سروس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...