آسٹریلیا کا پہلا خلائی راکٹ پرواز کے چند سیکنڈ بعد پھٹ گیا

آسٹریلیا کا پہلا خلائی راکٹ ناکام
میلبرن (ڈیلی پاکستان آن لائن) آسٹریلیا میں بنایا گیا پہلا خلائی راکٹ پرواز کے چند سیکنڈ بعد ہی دھماکے سے پھٹ گیا۔
راکٹ کی تفصیلات
ایرِس نامی راکٹ بدھ کے روز گِلمور اسپیس ٹیکنالوجیز نے لانچ کیا تھا جس کو بنانے کا مقصد مدار میں چھوٹے سیٹلائٹس کو پہنچانا تھا۔
لانچ کی جگہ اور حادثہ
راکٹ کو آزمائش کے لیے شمالی کوئنزلینڈ کے ایک قصبے باون کے قریب قائم اسپیس پورٹ سے روانہ کیا گیا تھا۔ جاری کی گئی فوٹیج میں راکٹ کو کریش ہونے سے قبل لانچ ٹاور گزرتے اور ہوا میں اڑتے دیکھا جا سکتا ہے۔ حادثے میں کوئی جانی نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔
ٹویٹر سے جاری کردہ بیان
The first Australian-made rocket to attempt to reach orbit from the country’s soil crashed after 14 seconds of flight on Wednesday.
The rocket Eris, launched by Gilmour Space Technologies, was designed to carry small satellites to orbit. pic.twitter.com/xTCQpa6fcm
— The Associated Press (@AP) July 30, 2025