لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری کے اعزاز میں عشائیہ، بلاول بھٹو، مراد علی شاہ کی شرکت

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کا عشائیہ
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) کے سیکرٹری جنرل و صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔ تقریب میں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، شازیہ مری، صوبائی وزیر سید غنی اور متعدد صوبائی وزراء نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے ایک بار پھر اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش ظاہر کردی
تقریب کی تفصیلات
تقریب کے دوران پاکستان کی خارجہ پالیسی، دیگر ممالک کے ساتھ سفارتی تعلقات کو فروغ دینے، اور داخلی و خارجی معاملات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت نے 4300 بھکاریوں کے نام ای سی ایل میں ڈال دیے
ارشد انصاری کا خطاب
ارشد انصاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بطور صحافی ہمارا فرض ہے کہ ہم دیانتداری اور غیرجانبداری کے ساتھ حقائق کو دنیا کے سامنے پیش کریں۔ ہمیں پاکستان کا مثبت چہرہ دنیا کے سامنے لانا ہے اور سچ کو دکھانا ہے کہ پاکستان میں کیا ہو رہا ہے۔ انہوں نے اس بات کا عزم ظاہر کیا کہ سیاسی قائدین اور میڈیا نمائندگان ملک کے مثبت تشخص اور ترقی کے لیے یکجہتی سے کام کریں گے.
پاکستان کی افواج کی تعریف
انہوں نے مزید کہا کہ ہم سب بحیثیت قوم افواج پاکستان کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے جرات اور بہادری سے دشمن کا غرور خاک میں ملادیا۔ صدر پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس افضل بٹ اور اے آروائی کے بیوروچیف لالا اسد پٹھان بھی ارشد انصاری کے ہمراہ تھے.