سرکاری سکول جدید تعلیم کے روشن مراکز میں تبدیل ہو چکے ہیں:وزیر اعلیٰ مریم نواز

تعلیمی انقلاب کی نوید
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) جدید ترین کمپیوٹر و سائنس لیبز تعلیمی انقلاب کی نوید بن گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: ہائیکورٹ کے پاس تمام اختیارات ہوتے ہیں،ناانصافی پر آنکھیں بند نہیں کی جا سکتیں،سپریم کورٹ کے صنم جاوید کی بریت فیصلے کیخلاف پنجاب حکومت کی اپیل پرریمارکس
روشنی کا وعدہ
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے کہا کہ پنجاب کے بچوں کے لیے روشن مستقبل کا وعدہ کیا اور حقیقت کا روپ دھارتے دیکھ کر دل خوشی سے بھر گیا ہے۔ سرکاری سکول جدید تعلیم کے روشن مراکز میں تبدیل ہو چکے ہیں۔ پنجاب میں اب ننھے ذہن جدید کمپیوٹر اور سائنس لیبز میں سیکھنے اور ترقی کرنے میں مصروف ہیں۔ تیزی سے تعلیمی انفراسٹرکچر کو مکمل کر رہے ہیں کوئی بنیادی سہولتوں سے محروم نہیں رہے گا۔
نئی نسل کی تیاری
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ’’ایکس‘‘ پر اپنے پیغام میں کہا کہ تاریخ کا سب سے بڑا تعلیمی بجٹ ثبوت ہے کہ ہم صرف کلاس رومز نہیں بنا رہے بلکہ خواب کی تعبیر بنا رہے ہیں۔ ملک وقوم کی قیادت کے لئے نئی نسل کو تیار کر رہے ہیں۔ عظمت کا سفر شروع ہو چکا ہے۔ نئی نسل سفر میں آگے ہے۔