پاک فوج میں جدید Z-10ME اٹیک ہیلی کاپٹر شامل کر لیا گیا

پاکستان فوج کا جدید ز0 ایم ای اٹیک ہیلی کاپٹر شامل
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاک فوج میں جدید Z0ME اٹیک ہیلی کاپٹر شامل کر لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی اراکین کانگریس کا وزیر داخلہ محسن نقوی کے ہمراہ کرتار پور راہداری وگوردوارہ صاحب کا دورہ، زیرو پوائنٹ پر گفتگو
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ ملتان گیریژن
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ملتان گیریژن کا دورہ کیا جس دوران انہیں فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں اور تربیتی سرگرمیوں پر بریفنگ دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: مولانا فضل الرحمان نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کی خبروں کی تردید کردی
قومی اتحاد اور سول ملٹری ہم آہنگی کی اہمیت
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے قومی اتحاد اور سول ملٹری ہم آہنگی کی اہمیت پر زور دیا، اور فوج کی قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت نے 315دیہی مراکزصحت کوہسپتالوں کا درجہ دیدیا ، کیا کیا سہولیات فراہم کی جائیں گی ؟ اہم تفصیلات جانیے
Z0ME اٹیک ہیلی کاپٹر کی شمولیت
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فیلڈ مارشل کے ملتان گیریژن کے دورے کے موقع پر پاک فوج کے بیڑے میں جدید Z0ME اٹیک ہیلی کاپٹر شامل کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کو ان کے سسر جنرل ریٹائرڈ اعجاز امجد کی سفارش پر آرمی چیف بنایا گیا: خواجہ آصف
جدید ہیلی کاپٹر کی قابلیت
آئی ایس پی آر کے مطابق جدید Z0ME اٹیک ہیلی کاپٹر ہر موسم میں اور رات میں بھی درست نشانہ لگانے کی صلاحیت رکھتا ہے، اس جدید نظام کی شمولیت پاک فوج کی ایوی ایشن کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی جانب ایک اہم سنگِ میل ہے۔
فوجی جوانوں کی تعریف
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے فوجی جوانوں اور افسران سے ملاقات کی اور جوانوں کے غیر معمولی حوصلے اور پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی۔ آرمی چیف نے مشترکہ ہتھیاروں کی حکمتِ عملی کے کامیاب مظاہرے کو سراہا۔