پاک فوج میں جدید Z-10ME اٹیک ہیلی کاپٹر شامل کر لیا گیا
پاکستان فوج کا جدید ز0 ایم ای اٹیک ہیلی کاپٹر شامل
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاک فوج میں جدید Z0ME اٹیک ہیلی کاپٹر شامل کر لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی مداخلت پر اسرائیل نے دو اہم ایرانی رہنماؤں کو ہدف کی فہرست سے ہٹا دیا، رائٹرز
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ ملتان گیریژن
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ملتان گیریژن کا دورہ کیا جس دوران انہیں فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں اور تربیتی سرگرمیوں پر بریفنگ دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتیں کرنے پر کسی کو نہیں روکا: عظمیٰ بخاری
قومی اتحاد اور سول ملٹری ہم آہنگی کی اہمیت
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے قومی اتحاد اور سول ملٹری ہم آہنگی کی اہمیت پر زور دیا، اور فوج کی قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر ٹرمپ کا ایوان میں مواخذہ کرنے کی کوشش ناکام، 79 کے مقابلے میں 344 ووٹ
Z0ME اٹیک ہیلی کاپٹر کی شمولیت
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فیلڈ مارشل کے ملتان گیریژن کے دورے کے موقع پر پاک فوج کے بیڑے میں جدید Z0ME اٹیک ہیلی کاپٹر شامل کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد مذاکرات، ڈاکٹر شہبازگل نے نام لیے بغیر غریدہ فاروقی کو لباس کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔
جدید ہیلی کاپٹر کی قابلیت
آئی ایس پی آر کے مطابق جدید Z0ME اٹیک ہیلی کاپٹر ہر موسم میں اور رات میں بھی درست نشانہ لگانے کی صلاحیت رکھتا ہے، اس جدید نظام کی شمولیت پاک فوج کی ایوی ایشن کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی جانب ایک اہم سنگِ میل ہے۔
فوجی جوانوں کی تعریف
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے فوجی جوانوں اور افسران سے ملاقات کی اور جوانوں کے غیر معمولی حوصلے اور پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی۔ آرمی چیف نے مشترکہ ہتھیاروں کی حکمتِ عملی کے کامیاب مظاہرے کو سراہا۔








