عمران خان نے بچوں کو پاکستان آنے سے نہیں روکا، قاسم اور سلیمان کا نائیکوپ گم ہو گیا ہے: علیمہ خان
علیمہ خان کی مشال یوسفزئی کی نامزدگی پر تنقید
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے حال ہی میں خیبر پختونخوا سے سینیٹ کا الیکشن جیتنے والی مشال یوسفزئی کی نامزدگی کو میرٹ کے برخلاف قرار دیدیا۔
یہ بھی پڑھیں: معروف موسیقار طافو خان طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشال یوسفزئی سے متعلق سوال پر علیمہ خان کا کہنا تھا کہ میں ایسے لوگوں سے متعلق بات کرکے اپنا وقت ضائع نہیں کرنا چاہتی۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا کہ انصاف ہونا چاہیے تھا، سینیٹرز کا انتخاب میرٹ پر ہونا چاہیے تھا، میرٹ کی بات ہو تو مشال کے علاوہ اور بہت لوگ کوالیفائی کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: بنگلادیش کرکٹ بورڈ کا اپنی ٹیم بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ
عمران خان کے بیٹوں کی پاکستان آمد
عمران خان کے بیٹوں کی پاکستان آمد سے متعلق سوال پر علیمہ خان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے بچوں کے پاس نائیکوپ ہے لیکن گم ہو گیا ہے۔ بانی پی ٹی آئی کے بچوں نے نائیکوپ اور ویزے کے لیے درخواست دی ہے، حیرانی ہے کہ سفارت خانے والے کہہ رہے ہیں کہ کوئی درخواست نہیں دی۔ بچوں نے جو درخواست دی ہے میرے پاس اسکا ٹریکنگ نمبر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لیسکو نے نادہندگان سے 5 ارب روپے سے زائد کی ریکوری کرلی
سفارت خانے سے متعلق تبصرہ
ان کا کہنا تھا کہ ایک دوست نے سفیر کو فون کیا تو اس نے کہا وزارت داخلہ سے اجازت لینی ہے۔ میں نے ان سے کہا کہ اجازت جسے بھی لینی، محسن نقوی سے لے لیں۔ کل خبر آئی کہ وزارت داخلہ نے نہیں، وزارت خارجہ نے ویزا دینا ہے، اب ایمبیسڈر صاحب کسی بات کا جواب نہیں دے رہے، ایمرجنسی میں تو ایک گھنٹے میں ویزا لگتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کے خلاف زبان مزید سخت کر لی، بھارتی معیشت کو مردہ قرار دے دیا
پی ٹی آئی کی تحریک اور علیمہ خان کا موقف
پی ٹی آئی کی تحریک سے متعلق سوال پر علیمہ خان کا کہنا تھا کہ تحریک کیلئے لوگوں نے خود فیصلہ کرنا ہے۔ ہم اپنے بھائی کی رہائی کی کوشش کررہے ہیں، ہم دو سال سے جیل آرہے ہیں عدالتوں میں ہیں۔ تحریک بچوں سے منسوب نہیں بلکہ رہائی تک چلنی ہے، ہم تحریک کا حصہ ضرور بنیں گے، ہمیں گرفتار کرنا ہے تو کر لیں۔
علیمہ خان کا عمران خان کے بچوں کے بارے میں بیان
علیمہ خان کا کہنا تھا کہ عمران خان سے پوچھا گیا کہ کیا آپ کے بچے آرہے ہیں، جس پر انہوں نے کہا کہ تحریک چلانے کیلئے ان کا والد ہی کافی ہے۔ بانی نے اپنے بچوں کو پاکستان آنے سے نہیں روکا، یہ جھوٹ ہے۔








