پاکستان کا یوم آزادی منانے کے لیے پاکستان کمیونٹی سرگرم، تیاریاں شروع کردیں

پاکستان کی آزادی کا جشن
جدہ (محمد اکرم اسد) پاکستان کے 79 یوم آزادی منانے کیلئے پاکستان کمیونٹی سرگرم ہوگئی ہے اور اس سال مزید بہتر انداز میں یوم آزادی منانے کی تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پاکستان انوسٹرز فورم اور تمام سوشل اور سیاسی جماعتوں پر مشتمل پاکستان یکجہتی فورم نے مشترکہ طور پر 14 اگست کو پاکستانی سکول میں شام کو ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا ہے۔ اس تقریب میں سعودی اور دیگر ممالک کے سفارت کاروں، سعودی سرمایہ کاروں، اور پاکستان کمیونٹی کے بڑے نمائندوں کو انکے اہل خانہ کے ہمراہ عشائیہ دیا جائے گا، جس میں قومی ترانے، بچوں کے ٹیبلوز، اور پاکستان کی ترقی کے حوالے سے حکومتی اقدامات کی تشہیر کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: ایران سے جنگ کب تک جاری رہ سکتی ہے؟ اسرائیلی دفاعی اداروں نے بتادیا
مشاورتی اجلاس کی تفصیلات
مشاورتی اجلاس میں جدہ کی سرگرم شخصیات نے شرکت کی اور پاکستان کے قومی دن کو شایان شان منانے کیلئے تجاویز پیش کیں۔ یہ مشاورتی اجلاس پاکستان انوسٹرز فورم کے صدر چوہدری شفقت کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں شفقت محمود، پاکستان یکجہتی کے بانی ریاض بخاری، چئیرمین مسلم لیگ چوہدری محمد اکرم، صدر پی پی پی تصور چوہدری، کشمیر کمیونٹی کے سردار اشفاق، سردار وقاص، فیصل طاہر، علی خورشید، اور پاکستان جرنلسٹس فورم کے چئیرمین امیر محمد خان نے شرکت کی۔
تقریب کی تیاریوں کا عزم
انوسٹرز فورم کی مشاورتی کمیٹی کے چئیرمین اظہر وڑائچ نے تقریب کے حوالے سے خیالات پیش کیے۔ صدر تقریب چوہدری شفقت محمود نے کہا کہ اس سال ہمیں نہایت جوش و خروش کے ساتھ اس نعرے اور ایجنڈے کے تحت منانا چاہئے کہ "جب ملک ہے، تو ہم ہیں"۔ انہوں نے شکریہ ادا کیا کہ پاکستان قونصلیٹ اس یادگار تقریب میں تعاون کر رہی ہے۔ امیر محمد خان نے تجاویز دیں کہ تقریب میں تقاریر کم اور پرجوش نغمات، بچوں کے ٹیبلوز پیش کیے جائیں۔ چوہدری شفقت نے دعوت دی کہ جدہ کے وہ فورم جو اس مشاورتی اجلاس میں شرکت نہیں کرسکے، انہیں بھی اس یومِ آزادی پر ایک نئے عزیم کے ساتھ شامل ہونے کی دعوت دی کہ ترقی، اتحاد، اور جذبہ حب الوطنی کے ساتھ منائیں۔