سہیل عامر گھمن کی طرف سے پاکستان سے آئے دوستوں کے اعزاز میں دعوت

دبئی میں خصوصی ظہرانہ
دبئی (طاہر منیر طاہر) سہیل عامر گھمن نے پاکستان سے آئے اپنے دوستوں شہزاد بشیر بھٹہ، محمد آ صف سپرا کے اعزاز میں دبئی کے ایک ریسٹورنٹ میں پرتکلف ظہرانے کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر خصوصی تقریب میں محمد وسیم انجم، انجنیئر عمران احمد خان، چوہدری ساجد حسین ورک، منیر احمد ہنس، رانا محمد اظہر (سابق امیدوار قومی اسمبلی)، چودھری مون وڑائچ اور دیگر کاروباری و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: زویا ناصر کو سیٹ پر ڈائریکٹر نے رْلا دیا
تعارف اور خوش آمدید
میزبان سہیل عامر گھمن نے تقریب کے دوران مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور مقامی دوستوں سے ان کا تعارف کروایا۔
تجارتی روابط پر گفتگو
ظہرانے کے دوران پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین تجارتی و کاروباری روابط کے فروغ اور مواقع پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون کو فروغ دے کر کاروباری مواقع کو وسعت دی جا سکتی ہے۔