لکی مروت میں دھماکا خیز مواد پھٹنے سے 5 بچے جاں بحق، 12 افراد زخمی

واقعہ کی تفصیلات
لکی مروت (ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر لکی مروت میں دھماکا خیز مواد پھٹنے سے 5 بچے جاں بحق اور 12 افراد زخمی ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کے دفاعی تجزیہ کار نے بھی پاکستان کی کامیابیوں کا اعتراف کر لیا
زخمیوں کی حالت
’’جنگ‘‘ کے مطابق لکی مروت کے علاقے سربند میں گولہ پھٹنے سے 5 بچے موت کے منہ میں چلے گئے اور 12 افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
بچوں کی عمر
اسپتال حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 2 سے 7 سال کے درمیان ہیں۔