عمران خان کی بیٹوں سے بات کروا دی گئی اور اخبارات بھی فراہم کر دیئے گئے

عمران خان کی بیٹوں سے بات چیت
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ان کے بیٹوں قاسم اور سلیمان سے فون پر بات کروا دی گئی اور انہیں اخبارات بھی فراہم کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈھاکا ؛جماعت اسلامی کے رہنما اظہر الاسلام کی سزائے موت کالعدم قرار، رہائی کا حکم
عدالت میں سماعت کی تفصیلات
تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل راولپنڈی میں توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت ہوئی، سماعت اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے کی۔ اس موقع پر عمران خان نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کے بچوں سے ایک گھنٹے سے زائد بات ہوئی ہے اور انہیں اخبارات اور ٹی وی بھی فراہم کیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایران نے پاکستان کی بڑی مدد کرتے ہوئے 10 پاکستانیوں کو کہاں سے چھڑا لیا ؟ اہم خبر
کمرہ عدالت میں پیشی اور گواہی
بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا، توشہ خانہ ٹو کیس میں گواہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر نیب افتاب احمد کا بیان قلم بند کر لیا گیا۔ بشری بی بی کے وکیل ارشد تبریز نے گواہ آفتاب احمد پر اپنی جرح مکمل کی، جبکہ بانی پی ٹی آئی کے وکیل قوسین مفتی آئندہ سماعت پر گواہ افتاب احمد پر جرح کریں گے۔
آئندہ سماعت کی تاریخ
عدالت نے آئندہ سماعت پر دو مزید گواہوں رابعہ اور ثنا کو بیان ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کر لیا۔ عدالت نے توشہ خانہ ٹو کیس کی مزید سماعت چھ اگست تک ملتوی کر دی۔